آپ کے خاص دنوں کا مسئلہ ۔ حصہ اول

Posted on at


درد سے کیسے نمتا جائے؟

درد زندگی کا ایک حصہ ہے، شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جسے درد نے کبھی پریشان نہ کیا ہو۔ یہ جسم کے کسی ایک حصے میں بھی ہو تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پورا جسم اس کا شکار ہے۔ کام کے دوران غیر ارادتی طور پر اس تکلیف کی طرف دھیان ضرور جاتا ہے جس سے تکلیف کی شدت اور ذیادہ محسوس ہونے لگتی ہے۔ خواتین میں مخصوص ایام کے دوران درد کی شکایت نہایت عام سی بات ہے۔

اسی حوالے سے طبی تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ دنیا بھر میں ستر فیصد خواتین اور غیر شادی شدہ لڑکیاں ہر ماہ مخصوص ایام کے دوران پیٹ اور کمر میں اٹھنے والا شدید درد برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔ کئی خواتین میں اس درد کی شدت اس قدر زیادہ ہوتی ہے کہ وہ کوئی کام نہیں کر پاتیں۔ اکثر خواتین کے ذہن میں یہ بات ہوتی ہے کہ یہ معمول کی بات ہے کوئی بیماری نہیں جبکہ یہ غلط ہے۔ زیادہ تر خواتین ایام کے دوران بد احتیاطی کر جاتی ہیں ، جس کے باعث بہت سی پیچیدگیاں جنم لینے لگتی ہیں۔

خواتین اس بات سے نابلد ہیں کہ مخصوص ایام کے دوران ہونے والا درد باقاعدہ ایک بیماری ہے اور دوسری بیماریوں کی طرح یہ بھی قابل علاج ہے۔ طبی اصطلاح میں اسے endometriosis کہا جاتا ہے اگر آپ کو بھی ایام میں درد اور بے قاعدگی کا سامنا ہے تو اسے معمولی سمجھ کر اسے نظر انداز کرنے کے بجائے کسی تجربہ کار گائبالوجسٹ سے معائنہ اور علاج کروائیں تاکہ مستقبل میں ہونے والی کسی بھی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160