امریکی نیوی کپتان اور انعام یافتہ لکھاری نے پندھرویں افغانی ضرب المثال کی کتاب پشتو اور انگریزی میں شایع کر دی

Posted on at

This post is also available in:

میڈیا ریلیز - فوری ریلیز کے لیے 

امریکی نیوی کپتان اور انعام یافتہ لکھاری نے پندھرویں افغانی ضرب المثال کی کتاب پشتو اور انگریزی میں شایع کر دی        

ٹمپا، فلوریڈا - جولائی ٢٦، ٢٠١٤-  اگر پہلے کسی نے امریکی نیوی میں کپتان ایڈورڈ زیللم سے کہا ہوتا کہ افغانستان میں ایک آف ڈیوٹی مشغلہ ایک دن اس کو دنیا میں افغانی ضرب المثال کا ترجمان بنا دے گا تو وہ زور زور سے ہنس دیتا. مگر ہوا ایسا ہی ہے. بس اس وقت سے' جو چیز صرف مشغلے کے طور پر شروع ھوئی تھی، نے اب اس کو دنیا بھر میں پروجیکٹس دے دیے! 

کپتان زیللم ایک تربیت یافتہ دری (افغانی فارسی) بولتا ہے، اور اس نے کابل اور قندھار میں ١٨ مہینوں تک سیکورٹی میں کام کیا. اس نے افغانی ضرب المثال کو کام پر اور معاشرتی طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا جب اسے پتا چلا کہ افغانی اکثر اپنی روز مرہ زندگی میں ضرب المثال کا استعمال کرتے ہیں. اس کو جلد ہی پتا چلا کہ بہت سے خیالات جو کہ افغانستان میں مشہور ضرب المثال ہیں، وہ عالمگیر پیغام لئے ہوئے ہیں جو کہ دنیا کی ہر ثقافت میں پاے جاتے ہیں. متاثر ہونے کے بعد اس نے انہی ضرب المثال کو انگریزی میں ترجمہ کر کے کتاب کی شکل دی. وہ ان کو اپنی ڈائری میں شغل کے طور پر لکھا کرتا تاکہ وہ اپنی دری زبان کو بہتر بنا سکے. 

اس وقت سے اس کا شغل ایک عالمی رجحان میں بدل گیا جس میں اس کی افغان ضرب المثال کی ٣ کتابیں لکھنے کا کارنامہ ہے. یہ ان لوگوں کی ایک بڑھتی ہی تحریک ہے جو کہ افغان ضرب المثال کو پسند کرتے ہیں، جو کہ ضرب المثال کے ذریعے دنیا میں دو طرفہ ثقافت کو آگے بڑھا رہے ہیں. زیللم نے ایک افغان ہائی اسکول کی مدد سے اپنی کتاب کی نمائندگی کر رہا ہے جسے بین الاقوامی طور پر پزیرائی اور میڈیا کوریج دی گئی، اس کے علاوہ سوشل میڈیا پرفوللوور اور امریکا میں تین نیشنل لیول کتاب کے ایوارڈ اور ٧٧ ممالک میں پذیرائی اس کے علاوہ ہے.

کپتان زیللم کی افغان ضرب المثال پر کتاب کو بہت سی مشہور شخصیات جن میں جنرل ڈیوڈ پٹریاس، کابل یونیورسٹی کی نینسی ڈپری، انعام یافتہ افغانی فنکارہ اور انما امن نمائندہ لینا عالم اور دوسری بہت سی شخصیات اور بین الاقوامی دانشوروں کی طرف سے پذیرائی بخشی گئی ہے. 

اس کی تازہ ترین کتاب "متلونا: ١٥١ افغان پشتو ضرب المثال"  جون ٢٠١٤ میں شایع ہوئی'. یہ ابھی سے ہی افغانوں اور دنیا بھر میں دوسروں سے تعریفیں اکٹھی کر رہی ہے. متلونا پشتو میں ضرب المثال کو کہا جاتا ہے، جبکہ پشتو اور دری افغانستان کی سرکاری قومی زبانیں ہیں
 

زیللم کی پہلی کتاب "ضرب الامثالہ: ١٥١ افغانی دری ضرب المثال" نے غیر متوقع طور پر' جس کی دوسری جلد جو کہ ٢٠١٢ میں شایع ہوئی  تھی، کی بین الاقوامی سطح پر بھرپور کامیابی اس کی عکاس ہے. (ضرب  الامثالہ دری میں ضرب المثال کو کہا جاتا ہے).پہلی جلد جو کہ ٢٠١١ میں افغانی مقامی پریس میں شایع ہوئی، ٤٠،٠٠٠ کی تعداد میں پہلے ہی نصابی کتاب کی حیثیت سے ٢٠٠ سے زائد افغانی سکولوں میں بانٹ دی گئی ہیں، اور کابل یونیورسٹی اور دوسرے تعلیمی اداروں میں بھی یہ پورے افغانستان میں تقسیم کی گئی. ٢٠١٣ میں ضرب الامثالہ کی دوسری جلد نے ملٹری رائٹرس سوسائٹی آف امریکا گولڈ میڈل جیت چکی ہے اور ریڈرز فووریٹ بک ایوارڈز ٢٠١٤ کے فائنل میں بھی پہنچ چکی ہے (جیتنے والے کا اعلان یکم سپتمبر کو ہو گا). 

اس کی دوسری کتاب "افغان ضرب المثال کی عکاسی " ٢٠١٢ میں شایع ہوئی جس کے لیے افغان ڈیاسپورا نے ایک بڑے فارمیٹ، پوری رنگین کتاب کی فرمائش کی تاکہ ان کے بچے افغان ضرب المثال اور کہاوتوں کے ذریعے دری زبان سیکھ سکیں. اس کتاب نے بھی مقامی سطح پر رائیٹر ڈائجسٹ (٢٠١٣) اور انڈیپنڈنٹ پبلیشر ایوارڈ (٢٠١٤) جیتے. مقبول مقامی مطالبہ پر افغان ضرب المثال کی عکاسی کی اصل کتاب کا جلد جو کہ انگلش سے دری میں تھی کو پوری دنیا سے رضاکاروں نے ١٢ مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا. مزید ترجمہ ابھی چل رہے ہے جس میں دو طرفہ زبانوں کی جلد جس میں ڈينش، ہندی، اردو اور عبرانی زبانیں شامل ہیں، جلد آ رہی ہے.

تمام کتابیں دنیا کے ٧٠ ممالک میں ایمیزون، برنز اینڈ نوبل، دی بک ڈپازٹری، یو ریڈ اور دوسرے بہت سے مشہور کتابیں بچنے والوں کے ذریعے دستیاب ہیں. اس سے ہونے والی آمدنی افغانستان کی تعلیمی اقدامات اور چندے میں چلی جاتی ہے.

کپتان زیللم اور اس کی کتاب افغان ضرب المثال دنیا بھر میں ٣٠ بار میڈیا کی پہچان بنی جن میں ریڈیو، ٹیلی ویژن اور پرنٹ میڈیا شامل ہیں.

مزید معلومات، میڈیا کے لنکس اور میڈیا کٹ کے لیے اس ویب سائٹ پر جائیں:  www.afghansayings.com.

ایڈورڈ زیللم کے متعلق  

ایڈورڈ زیللم ٢٧ سال سے امریکی نیوی   میں کپتان کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں جو کہ اب امریکی سینٹرل کمانڈ ٹمپا' فلوریڈا میں ہیں. بہت سی جنگیں لڑنے والے کپتان صدر حامد کرزئی کے اسٹاف جو کہ صدارتی محل میں ہے' کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور وہ اپنی ٣ انعام یافتہ کتابوں کے لیے بھی مشہور ہیں جن میں ضرب  الامثالہ: ١٥١ افغانی دری ضرب المثال (انگلش-دری)، افغان ضرب المثال کی عکاسی (١٤ زبانوں میں) اور متلونا: ١٥١ افغان پشتو ضرب المثال شامل ہیں. زیللم نے یہ کتاب اس لیے لکھی تاکہ وہ "یہ دکھا سکے کہ کیسے افغانی ضرب المثال ہماری انسانیت اور افغانوں کی انسانیت" دکھاتی ہے. اس کی کتابیں دنیا کے ٧٠ ممالک میں ایمیزون ڈاٹ کوم اور دوسرے کتاب فروشوں کے پاس دستیاب ہیں.

#افغان پروورب فوٹو گیلری پر جائیں.

### 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160