زمینیں اور جائیدادیں

Posted on at


جب سے انسان کا جنم ہوا ہے اس وقت سے ہی زمینوں اور جائیدادوں کا سلسلہ چلا آ رہا ہے خواہشیں اور چاہتیں بس یہی ہیں کہ بہت سی زمین ہو جائیداد ہو اور ساری عمر خوشی سے گزرے اور کچھ بھی کام کرنا نہ پڑھے انسان کی خواہشیں کبھی ختم نہیں ہوتی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہی رہتی ہیں اور ایک ایسا دن بھی آ جاتا ہے کہ دوسروں کی جائیداد پر بھی قبضہ کرنے کے منصوبے بنائے جاتے ہیں 



اور جب زمین پر قبضہ مل جاتا ہے تو بہت خوشی محسوس کرتا ہے خود کو محفوظ محسوس کرتا ہے اور ہر وقت اپنی زمینوں کے بارے میں ہی سوچتا رہتا ہے اور اسی کا خیال ذھن میں رکھا ہوا ہوتا ہے اور کسی کو بھی اپنے آپ سے بہتر نہیں سمجھتا اتنا کمزور انسان صرف اور صرف اپنی دولت کے لئے ایسا کرتا ہے اور اپنی دولت و شہرت پر گھمنڈ کرتا ہے 



یہ انسان اتنا بھی نہیں جانتا کیا >>؟تجھے بھی اسی مٹی سے بنایا گیا ہے جس کے لئے آج تو اپنے آپ کو بہت اونچا سمجھ رہا ہے جس کی خاطر تو اپنی بھن،بیٹیوں اور ماں،باپ کو بھی بھول چکا ہے اور اللہ اور اس کے رسول کو بھی بھول چکا ہے اللہ کا حکم بھول چکا ہے کیا تجھے اس بات کا  بلکل خوف نہیں ہے کہ ایک دن مرنا ہے اور مرنے کے بعد اللہ کے پاس جانا ہے اور ان تمام چیزوں کا زمینوں اور جائیدادوں کا حساب کتاب بھی دینا ہے 



لیکن جب موت کا فرشتہ آتا ہے تو ایسے انسان کی روح بھی بہت ہی زیادہ مشکل سے اس کے جسم سے نکلتی ہے اور اسے پتا چلتا ہے کہ میں نے جو بھی عمر گزاری وہ سب بیکار میں نے جو بھی مال کمایا وہ سب حرام اور کسی کام کا نہیں میں نے جو بھی زمینیں اور جائیدادیں بنائی وہ بھی کسی کام کی نہیں ہیں آج کیوں کہ آج اسے موت کا مزہ جو چکھنا ہے اور آج اسے وہ تمام چیزیں کام انے والی نہیں ہیں جو کہ وہ اپنی دنیا کے لئے اپنی خوشیوں کے لئے بناتا رہا ہے اور بعد میں جب موت کا وقت آ جاتا ہے اس وقت کوئی توبہ قبول نہیں ہوگی اور بس موت کا فرشتہ جسم سے روح کو لے جائیگا 



آگے قبر میں جو ہوگا وہ اللہ بہتر جانتا ہے لیکن سب اللہ سے آج ہی توبہ کر لیں الله معاف کرنے والا ہے ورنہ بعد میں پشتاوا ہی پشتاوا ہوگا اور حاصل کچھ بھی نہیں 



ہمارے آخری نبی نے فرمایا کہ ''زمینیں اور جائیدادیں نہ بناؤ کہ تم دنیا کے ہی ہو کر رہ جاؤ ''  



About the author

ha43mnakhan

My name is hamna khan

Subscribe 0
160