(وقت سے پہلے بڑھاپا طاری کیوں ہوتا ہے؟ (حصہ دوئم

Posted on at


جلد کی صحت سے غفلت...


جلد کی صحت سے غفلت بھی ایک اور بری عادت ہے جو وقت سے پہلے بڑھاپا لانے میں مدد گار ہوتی ہے۔ ہم باقاعدگی سے اپنی جلد کا خیال رکھنا چھوڑ دیتے ہیں۔ جلد کی حفاظت کا مطلب یہی نہیں ہے کہ آپ چہرے پر اور آنکھوں کے حلقوں کے گرد روزانہ بنیادوں پر کریمیں لگائیں



بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے جسم کو اس کی ضرورت کے مطابق پانی ملتا رہے آپ روزانہ 8 اونس والے گلاس میں 8 گلاس پانی پینا معمول بنالیں۔ اس کے ساتھ اگر آپ آنکھوں اور چہرے پر کوئی اچھی کریم اس مقصد کے لئے استعمال کریں کہ جھریاں نہ پڑیں تو اس سے یقیناً بڑھاپے کا عمل سست ہوتا ہے۔



آپ کی جلد کی قسم سے مطابقت رکھنے والے موئسچرائز کے استعمال سے بھی آپ کی جلد اصل عمر سے کہیں کم عمر نطر آسکتی ہے۔  جلد کی اچھی طرح دیکھ بھال اگر آپ اپنا  معمول بنالیں تو اس سے کولاجن اور ایلاسٹن کی قدرتی پیداوار کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ یہ وہ قدرتی پروٹینز ہیں جو جلد کو شگفتہ شاداب رکھتے ہیں اور ان کی کمی سے جلد پر جھریاں اور شکنیں نمودار ہونے لگتی ہیں۔ 




About the author

160