پاکستانی معاشرے میں بداخلاقی

Posted on at


پاکستانی معاشرے میں بداخلاقی



پاکستانی معاشرے میں بداخلاقی، بےچینی اور جراہم اپنے عروج پر پہنچ گئے ہیں۔ اخبارات پرھنے کے بعد یہ احساس ہوتا ہے کہ ہمارے معاشرے سے اخلاق رخصت ہو چکا ہے۔ اور ظلم یہ ہے پاکستان جیسے اسلامی ملک میں لوگوں کے عمل و کردار اور اسلامی احکامات کی حالت دگر گوں ہے۔ اس اخلاقی پستی کے اسباب پر غور کیا جائے تو معلوم ہو گا کہ ہم نہ صرف خوف خدا جیسے جزبے سے عاری ہو چکے ہیں بلکہ اپنے اس عظیم نبیﷺ ، جنہوں نے اپنے بدترین دشمنوں کو بھی معاف فرما کر ہمارے لیے عظمت  اور روشنی کی ایک مثال قائم کی، کہ اس کے اسوہ حسنہ کو بھول کر اسلام سے قبل زمانہ جہالت کے اطوار اختیار کر چکے ہیں۔



اس بےراہ روی اور اخلاقی زوال چند وجوہات ہیں جن میں سے پہلی تو یہ ہے کہ ہماری نوجوان نسل جس سے اس ملک کا مستقبل وابستہ ہے، بے روزگاری اور مایوسی کے باعث جرائم کی دنیا میں کھوتی جا رہی ہے۔ دوسری وجہ بڑھتی ہوہی مہنگاہی اور معاشی بدحالی ہے جس نے لوگوں سے ان کا سکون اور چھوٹی چھوٹی خوشیاں چھین لی ہیں۔



تیسری اور سب سے اہم وجہ مسلمانوں کی دین سے دوری اور بداعمالیاں ہیں۔ آخری وجہ ان اسلامی احکامات کو پس پشت ڈال دینا ہے جن کی بدولت مسلمانوں نے آدھی سے زیادہ دنیا پر صدیوں حکومت کی تھی۔




About the author

Khanbaba

Abdulbasit is the blogger and seo expert and made several blogs on Blogger Platform,and worked for several other bloggers. Eg: ehowbloggers etc. And now he is working on filmannex.. Abdulbasit is also ethical hacker and pen-tester. He has also done a job for different groups named as LOLSec 2,Pakistan cyber…

Subscribe 0
160