چاند رات یا حساب کتاب کی رات

Posted on at


رمضان آج یا کل ختم ہونے کو ہے ہم تمام مسلمانوں سے جتنی بھی غلطیاں ہوئیں ہیں اس رمضان میں یہ اس سے پہلے اس کے لئے الله ہم سب کو معاف کرے اور ہمہیں نیکی کی راہ دکھائے آج ہو سکتا ہے چاند رات ہو یا کل یہ تو کوئی نہیں جانتا 



لیکن اگر آج کی رات چند رات ہوتی ہے تو آج اور اگر جل کی رات چاند رات ہوتی ہے تو کل انشاللہ کوشش کریں کہ اپنے گھروں میں رہیں یا مسجد میں کیوں کہ چاند رات کو حساب کتاب کی رات کہا جاتا ہے اس رات تمام جو بھی مسلمان نیک کام کرتے رہے ہیں جنہوں نے بھی روزے رکھے اور قران کی تلاوت کی اور اپنی ساری توجہ رمضان پر دی اور نیک کام کرتا رہا ہے اور دوسرے لوگ جو کہ روزہ نہیں رکھتے تھے اور ہر برا کام بھی کرتے تھے ایسے لوگوں کا بھی آج کی یا کل کی رات کو حساب ہونا ہے 



بعض لوگ اتنے اپے سے باہر ہو جاتے ہیں کہ وہ چاند کی رات کو خوش ہو کر گانے سنتے ہیں ساری ساری رات بازاروں میں گھومتے رہتے ہیں اور لڑکیوں کو چھیڑتے رہتے ہیں اور یہاں تک کہ بعض لوگوں نے تو شراب بھی پی رکھی ہوتی ہے جو کہ خود کو بھی لوگوں کے سامنے اور الله کے سامنے بدنام کرتے رہتے ہیں اور ہر کوئی ایسے شخص سے نفرت بھی کرتا ہے اور ایسے لوگ معاشرے میں ایک گندی مچھلی کی طرح ہوتے ہیں جو کہ سارے معاشرے کو گندا کر دیتے ہیں 



کون کون سے لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی رمضان میں ،،؟


شرابی انسان 


شراب کو اسلام میں حرام قرار دیا ہے اور جو شخص شراب کا ایک گھونٹھ بھی پیتا ہے اس کا ایمان ٤٠ دن تک واپس نہیں اتا ایسا انسان پکا جہنمی ہیں اور ایسے شخص کی بخشش نہیں ہوتی رمضان کے اس مبارک ماہ میں بھی ایسا شخص دل سے توبہ کرے گا اور دوبارہ ایسا کام نہیں کرے گا تب جا کر اس کی بخشش ہو گی اور اس کی توبہ کو اللہ قبول بھی کریں گے 



ماں،باپ کا نا فرمان 


اس شخص کی بخشش بلکل نہیں ہو سکتی جو کہ اپنی ماں اور باپ کا احترام اور عزت نہیں کرتا اور ہمیشہ ان کے ساتھ غلط لہجے میں ہی بات کرتا ہے اور ایسے شخص کے بارے میں بھی فرمایا گیا ہے کہ ایسا شخص بھی اس رمضان کے ماں میں بخشش کا حقدار نہیں ہوگا اور ایسا شخص اگر الله سے توبہ کرے اور دل میں ارادہ کر لے اور الله سے وعدہ کر لے کہ آیندہ کے لئے وہ ایسا نہیں کرے گا اور دوبارہ ایسا کام نہ کرے تو اللہ اس کی بخشش فرما دیگا انشاللہ 



قطع تعلق کرنے والا انسان 


جو شخص کسی اپنے مسلمان بھائی سے قطع تعلق رکھے ہووے ہے اور اسے راضی نہیں کروا رہا یا اس سے راضی نہیں ہو رہا ہے تو ایسے شخص کی بخشش بھی نہیں ہوگی اس رمضان کے ماہ میں ایسے شخص کو چاہیئے کہ ابھی جا کر جو،جو بھی آپ سے ناراض ہے اسے راضی کریں اگر آپ کا کوئی دوست ہے کوئی رشتےدار کوئی بھن بھائی جو بھی ناراض ہیں ماں اور باپ ان سب سمیت سب کو جا کر راضی کر لیں آج رات سے پہلے پہلے تا کہ جب فرشتے آپ کا نامہ عمال رب کی بارگاہ میں لے کر جائیں تو آپ سب کے سب بخشے جائیں 



رمضان تو تمام مسلمانوں کا بہت ہی اچھا گزرا ہوگا اور گزرنا بھی چایئے کیوں کہ مسلمان ہی ایک ایسی قوم ہیں ایک ایسی نسل ہیں جن پر کہ اللہ کی رحمت ہوتی رہتی ہے اس ماہ میں اور یہ  ماہ تمام مہینوں کا سردار ہے جیسے جمعہ تمام دنوں کا سردار ہے اسی طرح یہ مہینہ بھی تمام مہینوں کا سردار ہے اگر میری کسی بھی غلطی سے کوئی بھی پریشان یا دکھی ہوا ہو یا مجھ سے ناراض ہو تو میں معافی مانگنا چاہتی ہوں مجھے معاف کر دیں اور کوشش کریں کہ آپ کی آج کی رات بازاروں میں گزرنے کے بجائے مسجد یا گھر ہی میں گزرے اللہ اگلا رمضان ہمہیں نصیب فرمائے تا کہ جو کمی رہ گیی ہو اس رمضان میں وہ اگلے رمضان میں پوری ہو جائے 


اللہ سے یہی دعا ہے کہ ہم سب کو انے والا اگلا رمضان بھی اللہ ضرور نصیب کرے اور ہم سب کو آج کی رات جب ہمارا نام عمال اللہ کے پاس جائے تو اللہ ہمہیں اپنے فضل سے بخش دے اور ہمہیں نیک کر دے امین 


 


 



About the author

ha43mnakhan

My name is hamna khan

Subscribe 0
160