جس سے محبت ہے اس سے نکاح کرلو

Posted on at


جس سے محبت ہے اس سے نکاح کرلو ، بلکہ نکاح کے بعد محبت ہو تو محبت کا اصل لطف ہے ۔
بے مقصد راستوں پہ چلنے کا کیا فائدہ جس کے آخر میں غم ہوں اور تنہائ ہو۔
میں نے دیکھا ہے اب بچے بھی محبت ، محبت کرنے لگ گئے ہیں، جن کی عمر اتنی چھوٹی ہے کہ ٹھیک طریقے سے دنیا کو بھی نہیں سمجھ سکتے، مگر ڈراموں نے اس حد تک ذہن خراب کردیا ہے،
پھر ڈراموں میں ہی طریقے بتائے جاتے ہیں، کہ محبت کی وجہ سے کیسے لڑکی گھر سے بھاگی ، کچھ کم عقلی میں اس کو عملی جامہ بھی پہنا دیتے ہیں،
پھر ایسی دلدل میں پھنستے ہیں کہ دھنستے ہی چلے جاتے ہیں۔ ہمارا معاشرہ اس وجہ سے شدید زوال کا شکار ہو رہا ہے، یہ کونسی محبت ہے جو گھر سے بھاگ جانے کے راستے دیکھاتی ہے، جنھوں نے پال کے اتنا بڑا کیا ان کا خیال تک نہیں آتا ، کسی بھائی کی غیرت کو ٹھیس پہنچے گی، اس کا بھی خیال نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ کیسی محبت ہے ، جو کسی کی محبت کو قربان کرکے کی جائے۔ خدارا! اپنے آپ کو ایسا چاند نہ بناؤ جس پر ہر کسی کی نظر پڑے بلکہ ایسا سو رج بنو جس پر نظر پڑتے ہی جھک جائے
اللہ نے بیٹی کورحمت بنا کر بھیجا ھے اسے رحمت بن کر رہنا چاہیے نا کہ زحمت
اور دعا کیجئے کہ
یاربّ العزّت سب مسلمان عورتوں کو ایک ایسی اچھی بیٹی، بہن، بیوی اور ماں بننے کی توفیق دے



About the author

zia-rahman

1CTASK9uac6iKbumysxMxU3Jgj2urkWhP4

Subscribe 0
160