حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ ایک انصاف پسند حاکم تھے

Posted on at


حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ ایک انصاف پسند حاکم تھے۔ وہ ایک مرتبہ وہ مسجد میں منبر رسول پر کھڑے خطبہ دے رہے تھے کہ ایک غریب شخص کھڑا ہوگیا اور کہا کہ اے عمر ہم تیرا خطبہ اس وقت تک نہیں سنیں گے جب تک یہ نہ بتائے کہ یہ جو تم نے کپڑا پہنا ہوا ہے وہ کہاں سے لیا ہے کیونکہ مسلمانوں کو بیت المال سے جتنا جتنا کپڑا ملا تھا اس سے آپ کا لباس نہیں بن سکتا ہے ۔ آپ نے زیادہ کپڑا کہاں سے لیا ہے ۔تو حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا کہ مجمع میں میرا بیٹا عبداللہ موجود ہے، عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ کھڑے ہوگئے۔
حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا کہ بیٹا بتا کہ تیرا باپ یہ کپڑا کہاں سے لایا ہے ورنہ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے میں قیامت تک اس منبر پر نہیں چڑھوں گا۔ حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ نے بتایا کہ ابا جان کو جو کپڑا ملا تھا وہ بہت ہی کم تھا اس سے ان کا پورا کپڑا نہیں بن سکتا تھا۔ اور ان کے پاس جو پہننے کے لباس تھا وہ بہت خستہ حال ہو چکا تھا۔ اس لئے میں نے اپنے حصے کا کپڑا اپنے والد کو دے دیا۔ یہ بات سن کر وہ شخص مطمئن ہوکر بیٹھ گیا
(حیات الصحابہ)



About the author

zia-rahman

1CTASK9uac6iKbumysxMxU3Jgj2urkWhP4

Subscribe 0
160