عید آئی خوشیاں لائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!۔

Posted on at


رمضان کے اختتام پر ہی عید کی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔ عید آتے ہی اپنے ساتھ ڈھیروں خوشیاں لاتی ہے۔ اِس کی تیاری میں ہر چھوٹا، بڑا یہاں تک کے بزرگ بھی مصروف نظر آتے ہیں۔ اِس خوشی میں ہر کوئی شامل ہوتا ہے۔ اپنے پرائے سب ایک ساتھ اِس تہوار کے دن کی تیاری کرتے نظر آتے ہیں۔ عید کی ایک خاص وجہ یہ بھی ہے کہ یہ خاص طور پر رمضان المبارک کا تحفہ ہے جو تمام مسلمانوں کے لئے اِس ماہ کے اختتام پذیر ہوتے ہی داخل ہوتا ہے۔ عید کی خوشیاں سمیٹنے کے لئے ہم سب بڑی بے صبری اور بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔ عید کی خوشویوں میں ہمیں اُن لوگوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے جو اِس خوشی کو منانے سے محروم ہوتے ہیں۔ جن کے پاس اتنا ذریعہ نہیں ہوتا کہ وہ اپنے بچّوں کو عید کی خوشی میں شامل کرنے کے لئے دوسروں کی طرح کپڑے اور عید کی ضرورت کی دوسری چیزیں لے کر دیں۔

 

ہمیں چاہئے کہ اگر ہمارے پاس اتنا وسیلہ ہے جس میں ہم اُن کی مدد کرسکتے ہیں تو کریں۔ اُنہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہونے کا موقع دیں۔ عید کا دن ہر طرف مسرتیں بکھیرتا ہے۔ ہم سب اِس دن اپنی خوشیاں منانے میں اِسطرح مصروف ہو کر رہ جاتے ہیں کہ اپنے آس پاس کی خبر رکھنا گوارہ بھی نہیں کرتے۔ ہم پورا رمضان روزہ رکھتے ہیں اپنے رب کی رضا کی خاطر عبادتیں کرتے ہیں اور خود کو اُن کاموں سے دور رکھتے ہیں جس سے ہمارا رب ہم سے ناراض ہوتا ہے۔ لیکن اِس ماہ کے ختم ہوتے ہی پہلی ہی رات ہم پھر سے اپنے گناہوں کا آغاز شروع کر دیتے ہیں۔ چاند رات گھروں سے نکل کر ساری رات بازار میں گزارنا، خریداریاں کرنا، فضول چیزوں پر بے تحاشا پیسے بہانا، یہ سب کچھ ہم پہلی ہی رات کو شروع کر دیتے ہیں۔   

 

خوشیاں سب حاصل کرنا پسند کرتے ہیں لیکن کون سا راستہ خوشیوں کو پانے کے لئے درست رہتا ہے؟؟؟ یہ ہم نہیں دیکھتے۔ عید کے تحوار پر خاص کر ہم اپنے پورے ماہ کی عبادت اور گڑگِڑاہٹ کو ضائع کر دیتے ہیں۔ ہم پہلی ہی رات اپنے اپنے گناہوں کے منزل پر چلنے لگتے ہیں اور اتنی غلطیاں کر بیٹھتے ہیں کہ ہمیں پتا بھی نہیں ہوتا۔ اِس پر ہمیں پورے دل سے غور کرنا چاہئے، کہ ہم کیا کر رہیں اور؟؟؟ اور ہمیں کیا کرنا چاہئے؟؟؟ خدا ہم سب کو یہ سب کچھ سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور عید میں ہم لوگوں کو نہ بھولیں جو خوشیاں منانے سے محروم ہیں۔ اب اِس رمضان کے اختتام پر اور عید کے آغاز پر سب کے لئے یہی کہ الوداع الوداع ماہِ رمضان تجھے اب الوداع ہے اور عید کے لئے یہی کہ سب کو دل کی گہرائوں سے عید الفطر بہت بہت مبارک ہو۔  

====================================================================

........................................................................................................................................
If you people want to read and share my any previous blog open the link below: 
http://www.filmannex.com/Aafia-Hira/blog_post 
Subscribe my Page Aafia Hira 

You Can Follow me on Twitter: Aafia Hira

Written By: Aafia Hira          

Thanks For Your Support Friends.
........................................................................................................................................

====================================================================



About the author

Aafia-Hira

Name Aafia Hira. Born 2nd of DEC 1995 in Haripur Pakistan. Work at Bit-Landers and student. Life isn't about finding your self.LIFE IS ABOUT CREATING YOURSELF. A HAPPY THOUGHT IS LIKE A SEED THAT SHOWS POSITIVITY FOR ALL TO REAP. Happy to part of Bit-Landers as a blogger.........

Subscribe 0
160