!.....عید کی دعوتیں

Posted on at


!....عید کی دعوتیں

 

عید آتے ہی عید کی دعوتیں بھی شروع ہو جاتی ہیں ایک طرف عید کی خوشی بہت زیادہ منائی جاتی ہے اور دوسری طرف عید کی موقعہ پر کی جانے والی دعوتوں سے لطف اندوز ہوا جاتا ہے ہر گھر میں مختلف اور بہت مزے مزے کے پکوان  بناۓ جاتے ہیں جس سے سب لوگ بہت زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں اور عید کی  خوشی بھی  دوبالا ہو جاتی ہے اچھا کھانا تو ویسے بھی ہر انسان کی اولین پسند ہے  اور اچھا کھانا تو ویسے بھی ماحول اور انسان کے موڈ کو بہت زیادہ چینج کر دیتا ہے اور پھر خاص کر کسی خاص موقع پر مطلب عید کے موقع پر تو یہ چیزیں چار چاند لگا دیتی ہیں ماحول میں اور پھر یہ  کھانے پینے کا  سلسہ صرف عید کے ایک دن ہی نہیں بلکے تین دن تک چلتا ہے اور بعض اوقات تو تین دن سے بھی زیادہ تک چلتا ہے کیونکہ عید کے پہلے دن تو زیادہ تر لوگ اپنے ہی گھروں میں رہتے ہیں کیونکہ اس دن عید کی نماز بھی ادا کرنا ہوتی ہے اور پھر بہت سے گھروں میں لوگ ،رشتے دار ،پڑوسی ،وغیرہ ملنے آتے ہیں اور پھر جو لوگ عید کے پہلے دن گھروں سے نہیں نکل پاتے ہیں وہ پھر دوسرے یا تیسرے دن باہر نکلتے ہیں اپنے عزیز رشتے داروں کے گھروں میں اور پھر وہاں پر کی جانے والی دعوتوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں

 

 

 


لوگ صرف گھروں میں ہی کی جانے والی دعوتوں سے نہیں لطف اندوز ہوتے گھروں میں تو کھانے بنتے ہی ہیں اور رشتےداروں اور دوستوں کی دعوتیں کی ہی جاتی ہیں مگر  گھروں کے علاوہ بہت سے لوگ باہر بھی جاتے ہیں کیونکہ عید پر تو باہر بھی ہر جگہ پر بہت زیادہ رش اور رونقیں ہوتی ہیں لوگ خوبصورت ملبوسات میں باہر نکلتے ہیں باہر کا سماء اور رونقیں ایسی ہوتی ہیں کہ بیان کرنا مشکل ہے بس یہ نظارہ آنکھوں کو بہت بھاتا ہے اور دل اور چہرے خوشی سے کھیلے ہوتے ہیں اور لوگ باہر کی مشہور جگہوں سے مزے مزے کے کھانے کھاتے اور کھلاتے ہیں ایک دوسروں کو عید کے موقع پر اکثر دوستوں کی بھی کمبختی آ جاتی ہے کہ اس عید پر کھانا تمہاری طرف سے ہو گا اور پھر دوستوں کو کھانا کھلانا بھی پڑ جاتا ہے کیونکہ یہ دن ہوتا ہی ایسا ہے کہ اس دن پر کوئی کسی کو ناراض نہیں کرتا ہے اور پھر دوستوں کے پیسوں سے کھاۓ جانے والے کھانے کا تو مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے یہ بھی بہت خوبصورت اور یادگار لمحات ہوتے ہیں اسی لئے ان لمحات کو دل کھول کر جینا چاہئے اور بہت زیادہ انجوۓ کرنا چاہئے 

 

 


جیسا کہ میں نے کہا کہ کچھ دعوتیں گھروں میں کی جاتی ہیں اور کچھ دعوتیں باہر مختلف ریسٹورانٹ میں کی جاتی ہیں اب جیسے کہ میری دوست  کی عید کے پہلے دن کی دعوت میرے گھر پر تھی گھر میں بہت مزے کے اور اچھے اچھے کھانے بناۓ گیے تھے اور پھر میری خالہ کی بیٹیاں بھی میرے گھر انوائٹ تھیں کھانے پر سب نے مل کر ایک ساتھ دستر خوان پر کھانا کھایا اور مزے دار کھانے اور گھپ شپ سے بہت لطف اندوز ہوئے پھر شام کو میری دعوت میری دوست کی طرف تھی جہاں پر بہت اچھے اور مزے کے پکوان بناۓ اور کھاۓ گئے تھے اور وقعی اس دن کھانا بھی بہت زیادہ کھایا مگر ایک  تو عید کا موقع تھا اور  دوسرا دوستوں اور کزنس کا ساتھ تھا تو پھر ایسے میں کنٹرول کرنا تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے     

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160