استری کی مختلف اقسام

Posted on at


مارکیٹ میں تین قسم استری دستیاب ہے سادہ استری خود کار استری ، خود کار بھاپ والی استری



سادہ استری ایسی استری ہوتی جس میں ہم درجہ حرارت کو اپنی مرضی کے مطابق کم یا زیادہ کر سکتے ہیں اس استری کو نان آٹّومیٹک استری بھی کہتے ہیں یہ استری اور استریوں سے عام طور پر سستی ہوتی ہے اس کے درج ذیل حصے ہوتے ہیں



استری کا وہ حصہ ہوتا ہے جو کہ اس کو درجہ حرار ت فراہم کرتا ہے اس کو ہیٹنگ ایلمنٹ کہتے ہیں یہ ہر استری کا اہم حصہ ہوتاہے جو کہ استری کی دل کی حیثیت رکھتا ہے اس کے گرم ہونے سے حرارت پیدا ہوتی ہے اگر استری گرم ہوگی تو اس سے کپڑوں پر آسانی سے استری کر سکتے ہیں اور اگر



 


استری گرم نہیں ہوگی توکپڑوں پر استری نہیں ہوسکی اس لیے استری کا گرم ہونے میں ایلمنٹ کا اہم کردار ہوتا ہے



عمدہ پالش کا وہ حصہ ہوتا ہے جو کہ استری کے نیچے لگا ہوتا ہے یہ پالش شدہ حصہ ہوتا ہے اس لیے اس کو زنگ نہیں لگتا



استری کا وہ حصہ ہوتا ہے جس جگہ سے اس کو پکڑا جاتاہے یہ پلاسٹک کا بنا ہوتا ہے اس کو پکڑ کر استری کو آرام سے آگے یا پیچھے حرکت دی جاتی ہے یہ پلاسٹک کا بنا ہوتاہے یہ خاص طور پر بیکا لائٹ کا بنا ہوتا ہے اور یہ استری کے ڈھکنے کے ساتھ پیچوں کے ذریعے جڑا ہوتا ہے جو کہ اس کو استری سے جوڑے رکھتے ہیں



استری کے ایلمنٹ کو لچکدار تار سے بجلی فراہم کی جاتی ہے ریشہ دار کاپر کنڈکٹر کے باریک ریشوں سے بنی ہوتی ہے اس کے اوپر مزید سوتی دھاگوں کی بنی ہوتی ہے اس کو لچکدار تار کے ایک سرے پر پلگ لگا ہوتاہے اس کے دوسرے سرے پر ایلمنٹ سے جوڑا جاتا ہے 


 



About the author

160