آپ کے خاص دنوں کا مسئلہ ۔ حصہ سوئم

Posted on at


ایام کی بےقاعدگیوں کی وجوھات:

آج کل یہ شکایت نہایت عام ہے، اس بے قاعدگی کی وجہ جسم میں  ٹاکسک میٹیریل (زہریلے مادے) کا پیدا ہونا ہے۔ جسم کی ضرورت کے مطابق ناگزیر غذائی ہئیت بھی میسر نہ ہونا اہم ہے ۔ ایام شروع ہونے سے دو یا تین دن پہلے شدید درد ہونا عام طور پر یہ ظاہر کرتا ہے کہ اووریز درست طور پر اپنا کام سرانجام نہیں دے رہی۔ یہ گلینڈ خراب ہونے کا ایک واضح اشارہ ہے۔ ایام سے پہلے درد ہونے کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ رحم کی پوزیشن ٹھیک نہیں ایسی صورتحال میں معالج رحم کو نارمل پوزیشن پر لانے کے لئے ورزش ، ادویات ، غذا کا جو بھی مشورہ آدے اس پر عمل کیا جائے۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ مسائل زیادہ تر ان خواتین کو ہوتے ہیں جو دبلی پتلی اور کمزور ہوں۔ انہیں جب ایام کے دوران شدید درد ہونے لگے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ رحم میں سوزش شروع ہو گئی ہے۔ یہ صورتحال بھی غذا کی طرف مناسب توجہ دینے کا تقاضہ کرتی ہے۔

ایام کی بے قاعدگیوں کی عام وجہ مجموعی صحت کی خرابی ہے۔ دوسری وجہ نسوانی نظام میں زہریلے مادے موجود ہونا جو غلط غذائی عادت ، بہتات کی کمی یا حفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے سے بھی بند ہو سکتے ہیں۔ جسم کو ایام کی بےقاعدگیوں سے بچانے کے لئے اگر ان باتوں پر عمل کر لیا جائے  تو بہت سے ممکنہ مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔ اوراس علاج پر عمل کرنا انتہائی مفید ثابت ہو گا۔

ناشتے سے قبل: ایک گلاس نیم گرم پانی لے کر اس میں آدھے لیموں کا رس اور ایک چمچ شہد ملا کر پی لیں۔

ناشتہ: تازہ سیب ، مالٹا ، کینو ، انگور ، پپیتا ، کیلا وغیرہ دودھ کے ایک گلاس کے ساتھ لازمی لیجئے۔

دوپہر کا کھانا: تازہ گاجر ، بند گوبھی ، پھول گوبھی کو بھاپ میں پکا کر کھانے سے بھی فائدہ ہو گا ، چپاتی کا استعمال ضرور کریں۔

رات کا کھانا: سبزیوں کا سلاد کھانے کے ہمراہ ضرور لیں، سبزیوں میں گاجر ، کھیرا ، ٹماٹر ، مولی ،چقندر ، سلاد کے پتے ، بند گوبھی لیجئے ایسی سبزیاں جن میں فولاد موجود ہو خون بناتی ہیں۔

سوتے وقت: نیم گرم دودھ کا ایک کپ پینا اپنا معمول بنا لیجئے۔

ایام کے درد اور بےقاعدگیوں کے باعث جسم میں پیدا ہونے والے زہریلے مادے کی صفائی میں تازہ سبزیاں اور پھل انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اناج ، بادام ، اخروٹ بھی جسم کے زہریلے مادوں کے اخراج اور جسمانی قوت کی بحالی میں اہم ہیں۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160