کنولا آئل میں وٹامن پاور کی افادیت

Posted on at


آج کے دور کی زندگی بہت تیز رفتار ہے۔ ہر انسان ہر وقت اس کوشش میں مگن ہے کہ وہ زندگی کی اس دوڑ میں کسی سے پیچھے نہ رہ جائے۔ اس تیز رفتار زندگی کا سامنا کرنے کے لیے بھرپور توانائی اور صحت کا ساتھ ہے۔ ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایسی غذائی مصنوعات کی تلاش بڑھتی چلی جا رہی ہے جو بدلتی زندگی کے تقاضوں کو پورا کرنے میں ہمارا ساتھ دے سکیں۔ آج کل جو ہمارے لائف سٹائل میں تبدیلی آتی جا رہے ہے اس میں ایسی غذائیں اور کھانے بڑی تعداد میں شامل ہو گئے ہیں جو کولیسٹرول بڑھانے کا سبب ہوتے ہیں۔ دوسری طرف اکثر لوگ باقاعدگی سے ورزش بھی نہیں کرتے اس لیے خون میں کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے۔ اس وجہ سے مختلف امراض مثلاً دل کی بیماریاں پیدا ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ ایسے میں خاتون خانہ کی ذمہ داری اور بھی زیادہ ہو جاتی ہے کیونکہ گھر بھر کی صحت کا انحصار ان ہی پر ہوتا ہے۔


 


آج کے دور کی مناسبت  سے خاتون خانہ کو ایسی غذائی مصنوعات کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہے جو کہ نہ صرف پورے گھرانے کے کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد کریں بلکہ اضافی وٹامنز کی صورت میں بھرپور توانائی بھی فراہم کریں۔ ساتھ ہی یہ مصنوعات خود ان کو بھی اضافی وٹامنز  مہیا کرتے ہوئے انرجی سے بھرپور اور چاق و چوبند رکھیں کیونکہ ایک صحت مند خاتون ہی ایک صحت مند معاشرے کی تکمیل کر سکتی ہے۔ کئی ماہرینوں نے اپنی انتھک کوششوں کے ذریعے اس مسئلے کا حل وٹامن پاور کے ساتھ کنولا آئل کی صورت میں پیش کیا ہے۔ کنولا پر اب تک ہونے والی سائنسی ریسرچ کے ذریعے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کنولا کے ان ننھے منے پھولوں میں بہت سی غذائی خوبیاں موجود ہوتی ہیں جو کہ صحت اور تندرستی کے حوالے سے بہت زیادہ مفید ہیں۔ تازہ کنولا کے بیجوں سے حاصل کردہ کنولا آئل لازمی فیٹی ایسڈز، اومیگا ۳ اور اومیگا ۶ کی فراہمی کا بھرپور ذریعہ ہے جو دل کی بیماریوں کی ایک بڑی وجہ پلازما کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے انتہائی موثر سمجھا جاتا ہے۔




About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160