!....کیا یہ عید میری بھی ہے

Posted on at


کیا یہ عید میری بھی ہے.....؟؟؟؟

 

 

عید جو کہ ہر انسان جانتا ہے کہ ایک بہت ہی خوشی کا دن ہوتا ہے ویسے بھی جو چیز انسان کو بہت دیر اور بہت لمبے انتظار کے بعد ملے اسکی خوشی اور قدر واقع میں ہی بہت زیادہ ہوتی ہے مگر کہتے ہیں نہ کہ خوشیاں بھی سب کے مقدر میں نہیں ہوتی ہیں وہ چاہے کسی بھی صورت یا رنگ میں ہی کیوں نا ہوں چاہے ،عید کے انے سے پہلے ہی ہم لوگ کتنا عید کا انتظار اور خوشی کرتے ہیں اور ہم نے بہت سوچا ہوتا ہے کہ عید اے گی تو ہم یہ کریں گیں وہ کریں گیں ایسے کپڑے پہنے گیں اچھے اچھے کھانے بناۓ گیں دوستوں رشتےداروں کی دعوتیں کریں گیں خود ان کے گھروں میں جائیں گیں اور بہت لطف اندوز ہوں گیں عید اور اس سے جڑی ہوئی خوشیوں سے

 

 

 

 

عید کے موقع پر مطلب عید کی تیاری میں ہم لوگوں کے ہزاروں نخرے ہوتے ہیں ہر چیز کو لے کر کبھی ہمیں کپڑے پسند نہیں اتے ہیں اور کبھی ہمیں یہ گلہ ہوتا ہے کہ ہمارے جوتے زیادہ اچھے نہیں ہیں اور سستی چیز کو تو ہم کچھ سمجتے ہی نہیں ہیں ہمیں تو بس سب سے اچھا پہنا ہوتا ہے اور سب سے مہنگا بھی اور ہم بہت سی چیزوں میں بہت زیادہ ناشکری بھی کرتے ہیں کبھی ہمیں یہ شکوہ ہوتا ہے کہ آج کھانے کو اچھا نہیں ملا ہے یہ کیا بات ہوئی بھلا آج تو عید کا موقعہ تھا کم از کم چیزیں تو زیادہ بننی چاہئے تھیں کبھی ہم یہ بات اپنے ماں پاب کو بول رہے ہوتے ہیں ہزاروں شکوے اور نا شکریاں ہوتی ہیں ہماری زبانوں پر مگر کیا کبھی ہم نے ذرا سوچا ہے کہ ہم کتنے لوگوں سے بہتر ہیں اور ہمیں الله پاک نے کتنا کچھ عطا فرمایا ہے بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں بہت سے بچے ایسے بھی ہیں جن کے لئے صرف عید ایک لفظ ہی ہے اس سے زیادہ عید کا مطلب ان کے لئے کچھ نہیں ہوتا ہے وہ نا تو عید پر اچھے کپڑے پہن سکتے ہیں اور نا ہی اچھا کھانا کھا سکتے ہیں گریبی اور بھوک ناچتی ہیں ان کے گھروں میں ان معصوم بچوں کی آنکھوں میں بھی عید کو لے کر ہزاروں معصوم خوائشیں ہوتی ہیں ان کا بھی بہت دل کرتا ہے کہ وہ بھی اچھے کپڑے پہنیں باہر جائیں گھومیں پھریں مگر افسوس بہت سے گھر اور بہت سے بچے ان خوشیوں سے محروم ہیں اور پھر ان کی معصوم آنکھوں میں یہ سوال ہوتا ہے کہ کیا یہ عید میری بھی ہے

 

 

 

 

اس کے علاوہ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے ایسا سلوک تو کوئی جانوروں کے ساتھ بھی نہیں کرتا جسے وہاں پر انسانوں کے ساتھ ہو رہا ہے مجھے سیاست اور سیاست دانوں سے شدید نفرت ہیں شائد میں کچھ زیادہ جانتی بھی نہیں ہوں اس بارے میں مگر مجھے یہ نظر آتا ہے میرے کان یہ سنتے ہیں کہ وہاں پر انسانوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے میرا دل خون کے آنسو روتا ہے ان کو دیکھ کر ان لوگوں کے بارے میں سن کر مگر میں سواۓ دعا کے ان لوگوں کے لئے کچھ نہیں کر سکتی ہوں انکی یہ عید کیسی گزری ہوگی یہ تو خونی عید ہے ان کے لئے عید کے پہلے دن بھی وہاں پر لوگوں کو مارا گیا کیا ان کے لئے اس عید کا کوئی مطلب تھا کیا انکو یہ عید کی خوشی نصیب ہو سکی ہمیں ہر حال میں الله پاک کا بہت بہت شکر ادا کرنا چاہئے اور نا شکری بلکل بھی نہیں کرنی چاہئے بس یہی دیکھنا چاہئے کہ ہم کتنے لوگوں سے بہتر ہیں اور بہت اچھے حال میں ہیں اور یہ سب الله پاک کا کرم ہے اور میری دل سے دعا ہے سب مسلمان بھائی اور بہنوں کے لئے کہ الله پاک ان پر اپنا کرم کرے چاہے وہ دنیا کے جس مرضی کونے میں ہوں اور ہم پر اپنا فضل رکھے اور عید کی خوشیاں سب کو نصیب ہوں امین

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160