خواب اور اس کی تعبیر

Posted on at


خواب اور اس کی تعبیر


 



 


آج کل ہمارے معاشرے میں یہ بات بہت پائی جاتی ہے کہہم لوگ کوئی بھی خواب دیکھتے ہیں توچاہے وہ اچھا ہو یا برا کسی قسم کا بھی ہو ہم صبح اٹھ کر اس کا ذکر ضرور کرتے ہیں پہلے تو ذہن نیں اس کا خود ہی مطلب نکال لیتے ہیں۔
جب خود تسلی نہیں ہوتی پھر باری باری اس خواب کا ذکر سارے گھر والوں سے کرتے ہیں اور پھر گھر میں سب اس کی تعبیر بتاتے ہیں کہ اس کا مطلب یہ ہے اور دوسرا کچھ اور ہی کہے گا۔



 


خالانکہ ایسا ہونا چائیے کہ خواب کسی صاحب علم والے کو ہی بتانی چائیے تا کہ وہ اپنے علم کے مطابق آپ کو اس کہ صحیح اور واضح مطلب بتائے کہ اس خواب کا مقصد کیا ہے وغیرہ وغیرہ مگر لوگ یہ نہیں کرتے اور گھر میں خود ہی یا ایک دوسرے کو خواب بتا بتا کر پریشان ہوتے رہتے ہیں۔آج کل میں نے اپنے اردگرد یہ بات بھی بہت عام دیکھی ہے کہ لوگ بازار سے چھوٹی موٹی خوابوں کی تعبیروں کی کتابیں لے آتے ہیں اور ان سے پڑھ کر اپنی خواب کی تعبیر نکال لیتے ہیں حالانکہ کتاب لینے سے پہلے ضرور سیکھ لینا چائیے کہ کتاب کس کہ لکھی ہوئی ہے آج کل ایسا ہوتا ہے کہ جس کو تھوڑا بہت بھی پتہ ہوتا ہے وہ کتاب لکھنے بیٹھ جاتا ہے خواب کی کیفیت ہوتی ہے اور صاحب علم لوگ اس کی کیفیت کے حساب سے خواب کی تعبیر بتاتے ہیں۔


 



 


کوشش کرنی چائیے کہ اگر خواب ٹھیک نہیں دیکھی تو اگرکسی صاحب علم نہیں پتہ تو کسی کو نہ بتائیں اور صدقہ کر دیں کیونکہ اسلام میں ہے کہ صدقہ موت کے علاوہ ہو شہ کو ٹال دیتا ہے یعنی ہر بلا ٹل جاتی ہے سوائے موت کے تو بہتر ہے کہ ہمیں صدقہ خیرات کرنا چائیے اور اپنی خواب ہر کسی کو نہیں بتانی چائیے کیونکہ ایسا ہوتا ہے کہ جو کچھ ہم اپنے ذہن میں سوچ لیتے ہیں یا کوئی اور ہمیں بتاتا ہے ویسا ہو بھی جاتا ہے۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160