انٹرنیٹ کے نقصان حصہ دوئم

Posted on at


انٹرنیٹ کے نقصان حصہ دوئم


 



 


ہمارے ملک میں اس طرح کے اتنے واقعے ہو رہے ہیں لیکن اس کی روک تھام کے لیے کوئی انتظام نہیں کیا جا رہا بلکہ دن بدن ایسے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے نا کہ کوئی کمی آئے۔


اس طرح کا ایک اور واقعہ کراچی شہر میں پیش آیا انٹرنیٹ پر ایک لڑکی نے دبئی کے ایک لڑکے کے ساتھ دوستی کی اور اسے پاکستان بلوایا جب وہ پاکستان آیا تو اسے ائیرپورٹ پر اغوا کر لیا اور اس کے والدین سے تاوان مانگا گیا والدین کے شور مچانے پر پولیس نے جگہ جگہ چھاپا مارا اور لڑکے کو بالاآخر بازیاب کروا لیا وہ لڑکی اور اس کا گینگ تو غائب ہو گئے لیکن پتہ چلا کہ وہ لڑکی بھی اسی گینگ کا حصہ تھی اور وہ اسی طرح لوگوں کو بے وقوف بناتے تھے۔


 



 


اس طرح کے اور بھی واقعات معاشرے میں پیش آتے ہیں مگر والدین اس طرف دھیان نہیں دیتے کہ اس کی وجہ کیا ہے اور ان کے بچے اس وقت کمپیوٹر پر کیا کر رہے ہیں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بچے پڑھائی کا یا گیم کا کہہ کر کمپیوٹر پر بیٹھتے ہیں اور اس کام کی جگہ نیٹ کھول کر کوئی اور ہی کام کر رہے ہوتے ہیں۔


اس لیے کوشش کرنی چائیے کی اگر نیٹ کا استعمال گھر میں کرنا ہے تو خصوصا بچوں کو تھوڑی تھوڑی دیر بعد دیکھنا چائیے کہ وہ کیا کر رہے ہیں کمپیوٹر ہمیشہ سیٹنگ ائیر میں رکھنا چائیے تا کی آتے جاتے نظر میں بچہ رہے اور بچے کو بھی پتہ ہو کہ اس کی نگرانی کی جا رہی ہے اور اس نے صرف اپنا کام ہی کرنا ہے اس سے کم ازکم یہ ہو گا کہ آپ کے بچے ساتھ ایسا کوئی واقع پیش نہیں


آئے گا جس سے آپ کو پریشانی اٹھانی پڑے۔


 



 



About the author

160