کم عمری میں لڑکیوں کی شادی کرنا کسی نقصان سے خالی نہیں

Posted on at


اس معاشرے میں اور اس ملک میں بہت سے علاقے ایسے ہیں کہ جن میں لڑکیوں کو جرگے کے طور پر بیاہ دیا جاتا ہے اور سب فیصلہ جرگہ ہی کرتا ہے ان لڑکیوں کے ماں باپ کا کوئی اختیار نہیں ہوتا اور نہ ہی ان لڑکیوں کی کوئی سنتا ہے اسلام میں لڑکی کو اور لڑکے کو پسند کی شادی کرنے کا پورا،پورا اختیار ہے لیکن ہمارا جاہل معاشرہ یہ سب کچھ نہیں جانتے اسلام سے دور ہیں اس وجہ سے بھی اور جان بھی لیں تو بھی غیرت کا نام دے کر اپنی مرضی میں ہی اٹکے رہتے ہیں 

غیرت کے نام پر ہی ایسے جاہل لوگ لڑکیوں کو قتل بھی کرتے ہیں اگر لڑکی کو اس کی پسند کے مطابق نہ بیاہ جائے تو ایسی لڑکیاں آخر کار گھر سے بھاگ جاتی ہیں اور اس کے علاوہ بھی ان کو قتل کی جاتا ہے اور اگر کسی کی دشمنی ہو کسی کے ساتھ تو وہ دوسروں پر الزام لگاتے ہیں اور اس بات پر لڑکی کو ہی قتل کیا جاتا ہے اور قتل کرنے کے بعد اسے غیرت کا نام دیا جاتا ہے 

اب بھی ایسے رواج پاکستان میں موجود ہیں جس میں لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیا جاتا ہے اور ان کی شادیاں کم عمر میں ہی کر دی جاتی ہیں ایسی عمر جس میں ان کے ہنسنے کھیلنے کی عمر ہوتی ہے دوستیاں کرنے کی عمر ہوتی ہے کھانے ،پینے کی عمر ہوتی ہیں پڑھنے لکھنے کی عمر ہوتی ہے  لیکن گاؤں کا وڈیرا جرگے میں بیٹھ کر فیصلہ کر دیتا ہے کہ اس لڑکی کی شادی فلاں سے طہ کر دی جاتی ہے اور کم عمری میں شادی ہو جاتی ہے اور کوئی بھی اس جرم کے خلاف آواز بلند نہیں کر سکتا کیوں کہ یہ ان کے گاؤں کے وڈیرے کا فیصلہ ہوتا ہے جس کو گاؤں والے خود اس گاؤں کا وڈیرا بناتے ہیں 

کم عمری میں اگر لڑکیوں کی شادی کی جائے تو لڑکیاں جلد بوڑھی ہو جاتی ہیں اور دماغی مریض بن جاتی ہیں اور کم عمری میں وہ اپنے بچوں کی دیکھ بھال اور تربیت بھی ٹھیک طرح سے نہیں کر پاتیں اور ساس ،سسر کی بھی اور اپنے شوہر کی اور باقی لوگوں کی بھی دیکھ بھال نہیں کر سکتیں اور آگے جا کر بھی ہمیشہ ٹھوکریں ہی کھاتی رہتی ہیں 

کم عمری میں شادی ماں باپ کے ساتھ لڑکیوں کو بھی پریشان کر دیتی ہیں اس لئے ایسے گناہ سے بچا جائے جو کہ اسلام کے خلاف ہے اور لڑکی کی عمر ١٨ سال سے کم ہے تو اسے اس عمر میں شادی کروانا اس کے لئے موت خریدنا ہے اور آپ کو کہیں معلوم ہو کہ ایسا ظلم ہو رہا ہے لڑکی ١٨ کی نہ ہو اور  اس کی شادی کرائی جا رہی ہے تو اپنے کریبی پولیس سٹیشن میں ضرور رپورٹ درج کروائیں 

اگر آپ میرے آرٹیکل پڑھنا چاہتے ہیں مجھے سبسکرائب کریں فلم اینکس پر میرا فلم اینکس کا ائی ،ڈی ہے 

http://www.filmannex.com/ha43mnakhan/blog_post

 



About the author

ha43mnakhan

My name is hamna khan

Subscribe 0
160