مسلمانوں کو باشعور مسلمان بننا ہوگا - فلپائن اور چین سے تعلق رکھنے والی نومسلمہ خواتین نفیسہ، نوشین اور حمیرا سے اجتماعی گفتگو

Posted on at


مسلمانوں کو باشعور مسلمان بننا ہوگا
فلپائن اور چین سے تعلق رکھنے والی نومسلمہ خواتین نفیسہ، نوشین اور حمیرا سے اجتماعی گفتگو کا اردو زبان میں ترجمہ - حصہ اول



سوال: اسلام کی کس چیز نے آپ کو سب سے زیادہ متاثر کیا؟
جواب: حمیرا . . . . . جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ اخوت اسلامی ہے 
نفیسہ . . . . . یہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، میرا اسلام سے تعارف اپنے شوہر کے ذریعے ہوا- میں نے اسلام کے بارے میں جو کچھ سنا تھا میں اس سے شروع شروع میں بہت زیادہ متاثر نہیں تھی 
نوشین . . . . . اس کی سچائی اور سادگی- مزید برآں توحید یعنی خداۓ واحد لاشریک پر ایمان یعنی اسلام انسان کے اندر توہم پرستی پیدا نہیں کرتا اور مسلمان الله تعالیٰ کی عنایات طلب کرنے میں کسی واسطہ ضرورت نہیں ہوتی- مثلاً تکلیف اور بیماری میں الله سے براہ راست رابطہ قائم کیا جاتا ہے 
سوال: اپنی زندگی کے بارے میں کچھ بتائیے؟
حمیرا . . . . . میرا تعلق ایک مظبوط کیتھولک فیملی سے تھا اور میری ایک بہن تھی، میں ایک کٹر کیتھولک تھی اور چرچ میں خوب پیش پیش رہتی تھی 
نوشین . . . . . میری زندگی میں کافی حد تک مادہ پرستی تھی اور میں بائبل خوب طرح جانتی تھی 
نفیسہ . . . . . میرا طرز زندگی بہت جدید تھا جس میں صرف چند اخلاقی اصولوں کا دخل تھا جو مسلمہ ہیں مثلاً: دیانت، مہربانی، وقار وغیرہ 
سوال: اسلام کی کن تعلیمات نے آپ کو متاثر کیا؟ 
حمیرا . . . . . مجھے توحید نے سب سے زیادہ متاثر کیا- کیتھولک چرچ میں اگر ہمیں مدد کی ضرورت ہو تو بہت سے پادریوں کو درمیان میں واسطہ بنانا ہوتا ہے 
نفیسہ . . . . . یہ کہ ہمیں اچھا کم کرنے کا حکم دیا گیا ہے یہاں تک کہ اگر کسی کو دیکھ کر مسکرا بھی دیں تو اس کا بھی ثواب ملے گا 
سوال: کیا کوئی خاص واقعہ پیش آیا تھا- جس نے آپ کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا؟
حمیرا . . . . . کوئی خاص واقعہ تو نہیں درپیش ہوا البتہ میں آہستہ آہستہ اسلام کی طرف مائل ہوئی- شروع میں تو میرا مقصد صرف اپنی فیملی کو بچانا تھا- میرے شوہر نے پہلے اسلام قبول کر لیا تھا اور جب میں نے یہ محسوس کیا کہ ہماری ازدواجی زندگی کو خطرہ ہے تو میں نے بھی اسلام قبول کر لیا لیکن اس کے بعد میں نے اپنا دل اسلام کے لئے کھولا اور اس کو پڑھنا شروع کیا، اس وقت مجھے معلوم ہوا کہ اسلام کس قدر خوبصورت چیز ہے- میرے شوہر میں جو تبدیلیاں آئیں انہوں نے مجھے بھی سوچنے پر مجبور کر دیا کہ اسلام میں کوئی خاص بات ہے- مسلمان ہونے کے بعد وہ ایک بلکل مختلف انسان تھا اس نے شراب پنی چھوڑ دی، اور جوا کھیلنا بھی ترک کر دیا 
نفیسہ . . . . . نہیں ایسا کوئی خاص واقعہ پیش نہیں آیا بلکہ میں نے اپنے شوہر کی وجہ سے اسلام کا مطالعہ کرنا شروع کیا 
سوال: اسلام کی رہ میں آپ نے کیا مشکلات اٹھائیں؟
حمیرا . . . . . میرے اوپر بہت زیادہ سوشل دباؤ تھا جب میں نے اسلام قبول کیا 
نفیسہ . . . . . کوئی خاص نہیں، اس لئے کہ میں نے صرف الله کے آگے سر اطاعت خم کیا تھا 
سوال: ان مشکلات پر قابو پانے کیلئے آپ نے کس طرح حوصلے بلند رکھے؟ 
حمیرا . . . . . ان مشکلات پر قابو پانے کیلئے میں نے مسلمانوں کے ساتھ تعلقات بڑھانے شروع کئے- ان کے ساتھ خوب کھل مل گئی 
نفیسہ . . . . . آہستہ آہستہ میں نے الله تعالیٰ پر ایمان مظبوط کرنا شروع کر دیا کہ الله نے مجھے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے 
سوال: اب مسلمان ہونے کے بعد آپ کے کیا احساسات ہیں؟
حمیرا . . . . . میں خوش اور مطمئن ہوں کہ میں نے اسلام قبول کر لیا ہے- مسلمان ہونے کے بعد الله تعالیٰ نے مجھے بہت نعمتیں عطا کی ہیں 
نفیسہ . . . . . میں زیادہ پرامن اور بھرپور محسوس کرتی ہوں 
نوشین . . . . . جیسا کہ اسلام کا وعدہ ہے میں اب زیادہ پرامن ہوں
سوال: موجودہ مسلمان معاشرے کی کیا خامیاں ہیں؟ اور آپ کی نظر میں ان کا کیا علاج ہو سکتا ہے؟
حمیرا . . . . . بے شمار خامیوں میں سے ایک یہ ہے کہ ایک دوسرے کی مدد نہیں کی جاتی 
نفیسہ . . . . . اس سوال کا جواب بہت زیادہ طوالت چاہتا ہے- مختصر یہ کہ اکثر مسلمان بدعمل ہیں- اس وجہ سے ان میں نا اتفاقی ہے اور مسلم دنیا طرح طرح کی آفات کا شکار ہیں- اس کا ایک ہی حل ہے اسلام پر پوری طرح عمل کیا جاۓ اور ایک مثالی اسلامی معاشرہ وجود میں لایا جاۓ 
نوشین . . . . . بہت سی خرابیاں صرف اس لئے ہیں لوگوں کو صحیح اسلام کے متعلق تعلیم نہیں دی جاتی 
سوال: مستقبل میں آپ کے دعوت و تبلیغ کے کیا سلسلے میں عزائم ہیں؟ 
حمیرا . . . . . اس سلسلے میں میری کوشسشوں کا آغاز اپنے گھر سے ہوگا، انشاءاللہ- اس کے علاوہ اپنی تدریسی ذمہ داریوں میں بھی اس فریضہ کو اپنے سامنے رکھوں گی- میں اسلامک آوٹ ریچ ابیم سے بھی منسلک ہوں اور ایکٹو ممبر ہوں 
نفیسہ . . . . . تبلیغ کرنا ایک مشکل کام ہے میں پہلے اپنے آپ کو اس کام کیلئے تیار کروں گی 
سوال: اسلام کا مطالعہ کرنے میں آپ کو کیا مشکلات پیش آرہی ہیں؟ 
حمیرا . . . . . میرے مطالعہ اسلام میں سب سے مشکل کام عربی زبان سیکھنا ہے 
نفیسہ . . . . . میرے سیکھنے کی رفتار بہت سست ہے - مجھے پڑھنے اور سمجھنے میں وقت لگتا ہے- انگریزی زبان میں اچھے اساتذہ کی کمی بھی ایک بہت بڑی مشکل ہے جو پیش آرہی ہے 
سوال: موجودہ مسلم معاشرے کی بے شمار کمزوریوں اور خامیوں کے باوجود وہ کیا جزبہ تھا جس نے ان سب کو نظر انداز کر کے آپ کو ان کا طریق زندگی اپنانے پر مجبور کیا؟
حمیرا . . . . . اس لیے کہ یہ انسان کا بنایا ہوا دین نہیں ہے بلکہ یہ پاک صاف اور خالص الله تعالیٰ کا عطا کردہ ہے- یہ الگ بات ہے کہ لوگ الله کے بناۓ ہوۓ قانون پر نہیں چلتے 
نفیسہ . . . . . میں ایک مسلمان سے شادی کرنا چاہتی تھی، میں نے اسلام کا مطالعہ کیا تاکہ میں دیکھ سکوں کہ میرے لئے اسلام قبول کرنا ممکن ہے یا نہیں- میں نے اسلام کو مکمل ضابطہ حیات ہونے کی وجہ سے اپنایا ہے، موجودہ دور کے مسلمانوں کی صورتحال کو دیکھ کر نہیں 
نوشین . . . . . شروع میں تو اس لیے کیا تھا کہ چند بہت اچھے باعمل مسلمانوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے- میں الله کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے موقع عنایت فرمایا




About the author

160