آپ کا دل کتنا جوان ہے ؟؟ حصہ اول

Posted on at


دل کی بیماریاں ہمارے معاشرے کے لئے ایک سنگین خطرہ اور صحت عامہ کے ذمہ داروں کے لئے بہت بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ انفرادی سطح پربھی ہم سنجیدگی سے ان کی طرف توجہ دیں دل کی بیماریاں اس وقت دل کی بیماریاں کی ہلاکت خیزی کا دائرہ اور بھی وسیع ہے خاص طور پر جنوب مشرقی ایشاء کے ممالک نہایت تشویشناک حد تک ان بیماریاں کی زد میں ہیں ۔

ورلڈ ہیلتھ فیڈریشن ڈبلیو-ایچ-ایف اسی ضمن میں کام کرنے والی ایک این جی ہے جس کی وابستگی ورلڈ ہیلتھ آرکنائزیشن ڈبلیو-ایچ-او سے ہے عوام میں دل کی بیماریوں کے بارے میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے لئے ڈبلیو-ایچ-ایفہر سال ستمبر کے آخری اتوار کو ورلڈ ہارٹ ڈے مناتی ہے ہم لوگوں کے لئے یہ خوشی اور فخر کی بات ہے کہ ان دونوں پاکستانی کارڈیالوجسٹ خاتون ڈاکٹر ثانیہ نیشتر کے سربراہ ایک ممتاز پاکستانی کا رڈیالوجست پروفیسر شہریار شیخ ہیں ۔

اس کے علاوہ ورلڈ ہارٹ ڈے کی چیئر پرسن بھی ایکن اور ممتاز پاکستانی کارڈیالوجسٹ خاتون ڈاکٹر ثانیہ نیشتر ہیں ، جنہوں نے یہ دن منانے کی روایت منظم کرنے اور اسے عالمی سطح پر خاطر خواہ اہمیت دلانے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے ہر سال جب یہ دن منایا جاتا ہے تو دل کی بیماریوں کے ضمن میں کسی ایک پہلو کو خصوصی توجہ کا مرکز بنایا جاتا ہے گویا اس سال اسی سلسلے میں ہونے والی تمام تر کاوشوں کا مرکزی خیال ہوتا ہے ۔

اس سال ورلڈہارٹ ڈے یا عالمی یوم قلب کا مرکزی خیال یہ ہے کہ آپ کا دل کتنا جوان ہے ؟ بظاہر یہ ایک شاندار اور رومانی سوال معلوم ہوتا ہے اور اس میں شگفتگی کا پہلو بھی محسوس ہوتا ہے لیکن درحقیقت یہ ایک نہایت سنجیدہ سوال ہے اور ورلڈ ہارٹ فیڈریشن کی طرف سے اس میں یہ مفہوم پوشیدہ ہے کہ آپ کا دل کتنا صحتمند ، کتنا توانا اور کتنی درست حالت میں ہے ؟ انسان کو زندہ رکھنے میں ایک صحتمند اور توانا دل کا کردار سب سے زیادہ اہم ہے اس میں عمر اور مصنف کی بھی کوئی تخصیص نہیں ایک بیمار اور ناقص دل کسی بھی وقت موت کے گھاٹ اتار سکتا ہے



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160