نیو بون بے بی کی ضرورت ماں کا دودھ حصہ اول

Posted on at


نیو بون بے بی کی ضرورت ماں کا دودھ  حصہ اول


 



 


اکثر دیکھا گیا ہو گا کہ شیر خوار بچے یعنی نیو بون بے بی کو کچھ ہی دنوں میں قبض ہو جاتی ہے اس کی کیا وجہ ہے؟ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ اکثر بچوں کو ہم لوگ ماؤں کے دودھ کی بجائے ڈبے کا دودھ لگا دیتے ہیں جن کی وجہ سے ان کو گیس یا قبض ہو جاتی ہے ۔


 



 


بوں کے لیے سب سے ضروری ماں کا دودھ ہوتا ہے کیونکہ اس میں بچے کی ضرورت کی ہر چیز موجود ہوتی ہے جو اس کی قوت مدافعت بڑھاتی ہے اسے بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتی ہے اور بچہ بھی صحت مند رہتا ہے جب ہم اسے ڈبے کا دودھ لگوا دیتے ہیں تو اس کو اس کے مطابق طاقت نہیں ملتی اور قوت مدافعت میں کمی آتی ہے جس کی وجہ سے وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے جن میں گیس۔ قبض۔یا لوز موشن۔قے کا آنا وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔


 



 


ان کی خفاظت کے لیے کوشش کرنی چائیے کہ پہلے تو ماں کا دودھ ہی بچےکو ہر حال میں پلانا چائیے اکثر مائیں ایسا بھی کرتی ہیں کہ کچھ دن دودھ نہیں اترتا تو وہ فیڈر لگوا دیتی ہیں جن سے بچے کو فیڈر کی عادت ہو جاتی ہے تو وہ ماں کا دودھ نہیں پیتا خالانکہ ایسا کرنا چائیے کہ اگر ماں کا دودھ نہ اترے تو بچے کو کسی ڈروپ سے یا کسی اس چیز سے جس سے بچے کو قطروں کی صورت میں دودھ آئے یعنی چمچ سے بھی ایسے پلایا جائے جیسے وہ ماں کا دودھ ہی پی رہا ہے قطروں کی صورت میں آئے تو اسے ماں کا دودھ لینے میں کوئی دشواری نہیں ہو گی ۔  



About the author

160