لہسن

Posted on at


 

لہسن ایک قدیم ترین نباتات ہے۔ لہسن کا استعمال کھانا پکانے میں کیا جاتا ہے۔ لہسن جنگلوں میں خود بھی پیدا ہو جاتا ہے۔ اس کی پوتھی میں الگ الگ جوئے ہوتے ہیں۔ پوتھی زمیں کے نیچے ہوتی ہے۔ اس کی جسامت ایک انچ سے ایک فٹ تک ہوتی ہے۔ پاکستان میں گوشت اور سبزیاں پکاتے وقت لہسن کا بگھار دینے کا رواج ہے۔ اس کو ڈالنے سے کچے گوشت کی بدبو چلی جاتی ہے۔ لیسن کی چٹنی بنائیہ جاتی ہے۔ جو کہ کچی کھائی جاتی ہے۔ ہرے دھنیا اور پودینے کے ساتھھ لہسن کی چٹنی بنائی جاتی ہیں۔

اٹلی اور فرانس کا جنگلی لہسن زیادہ مقبول ہے۔ لہسن کی رس دار شاخوں کو لوگ ساگ میں پکا کر بھی کھایا جاتا ہیں۔ لہسن کا استعمال کرنے سے تو منع کیا گیا ہے، لیکن پھر بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کو کھانے کے بعد قرآن پاک کا پڑھنا اور نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔ لہسن کے کھانے سے پھوڑے نکل آتے ہیں۔ اگر کوئی زہریلہ جانور جیسا کہ سانپ بچھو کاٹ لے تو لہسن کے لگانے سے وہ زہر ختم ہو جاتا ہے۔

لہسن کی پہلی پیداوار کا واقعہ یہ ہے کہ اسرائیل اللھ جو اللھ پاک کی لاڈلی امت تھی۔ ان لوگوں کو غذا کے طور آسمان سے من و سلوی کھانے کے لیے بھیجا جاتا تھا۔ اسرائیلی امت نے اپنے نبی موسیٰ ؑ سے کہا کہ اپنے رب سے کہو کہ ایک ہی طرح کے کھانے کھا کر تنگ آ گئے ہیں۔ ہمیں کھانے کہ لیے زمینی پیداوار کی چیزیں دی جائے۔ جیسے کہ ساگ، کھیرا، ککڑی، گندم، مسور کی دال، پیاز، لہسن اور ادرک وغیرہ۔

موسیٰؑ نے اسرائیلی امت کو سمجھانے کی کوشش کی کہ جس غذا کی آپ فرمائش کر رہے ہو وہ گھٹیا ہے اس لیے آپ کو غذا مل رہی ہے اسے مت چھوڑوں لیکن اسرائیلی امت نہ مانی۔ اللھ پاک نے اسرائیلی قوم کے گھٹیا انتخاب کو ناپسند کرتے ہوئے ان کو مصر چلے جانے کو کہا۔ جہاں ان کو یہ سب چیزیں مل جائیں گی۔ اس کے ساتھھ ان پر عتاب الہی اور ذلت مقددر کر دی گئی۔ لہسن کے لگانے سے جلد پھٹ جاتی ہیں۔

لہسن کو کوٹ کر سرکہ شہد اور نمک میں ملا کر پھوڑوے، پھنسیوں اور چھائیوں پر لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ لہسن کھانے سے سینہ کا درد دور ہوتا ہے۔ فالج میں بھی کھایا جائے تو بھی فائدہ ملتا ہے۔ بلڈ پریشر کم ہوتا ہے۔ پیاس کم کرتا ہے۔ پیشاب آور ہے۔ جسم کو گرمی پہنچاتا ہے۔ سینے سے بلغم اور پیٹ سے کیڑے نکالتا ہے۔ سانس کی ندبو کو دور کرتا ہے۔  



About the author

noor-fatima

M a Engnieer

Subscribe 0
160