آپ کے خاص دنوں کا مسئلہ ۔ حصہ چہارم

Posted on at


ایام کے درد اور بے قاعدگیوں می نفسیاتی الجھنیں:

مخصوص ایام کے دنوں میں ذہنی کھنچاؤ، تناؤ کی کیفیت، سستی ، کاہلی ، چڑچڑا پن ایک عام سی بات ہے۔ لیکن وہ خواتین اور لڑکیاں جن کو ایام کی بےقاعدگی کی شکایت ہو وہ دوسری عام خواتین کی نسبت ذیادہ نفسیاتی دباؤ ااور الجھنوں کا شکار رہتی ہیں کہ کب ، نہ جانے کس وقت انہیں پریڈز شروع ہو جائیں کیونکہ ان کے ایام کی کوئی تاریخ مقرر نہیں ہوتی اس لئے وہ ہر وقت دباؤ اور تناؤ کا شکار رہتی ہیں۔

بے وجہ ٹہلنا، ہر وقت جسم میں درد کی شکایت ، بات بے بات غصہ آنا ،، چینخنا چلانا، بے خوبی، گھبراہٹ، ڈروخوف کی کیفیت ، خود کو نقصان پہنچانا یا ایسے خیالات آنا ، بھولنے کی عادت ، بیززاریت، یہ  سب نفسیاتی علامات ہیں جو ان خؤاتین و لڑکیوں کو زیادہ ہوتی ہیں جن کے ساتھ اینڈومیٹریاسس کے مسائل ہیں۔ ایسے تمام نفسیاتی مسائلسے نجات اس بیماری کا علاج ہےاس بات سے ممکنہ حد تک پرہیز کریں کہ ایام کے دوران یا اس سے پہلے نیند کی خواب آور ادویات ہر گز استعمال نہ کریں۔

درد کو ختم کرنے کے لئے پین کلر لینا بھی درست اقدام نہیں کیونکہ درد کش ادویات کا حد سے ذیادہ استعمال گردوں کے اوپر بننے والے مخصوص ہارمونز ختم کر دیتا ہے اس لئے درد برداشت کرنے میں کوئی حرج نہیں اگرچہ کہ یہ ذیادہ نہ ہو۔ شدید درد اور نفسیاتی دباؤکی صورت میں معالج سے رجوع کرنے میں دیر نہ کریں۔

ایام کی بے قاعدگی کے خاتمے کے لئے سفید آٹے اور میدے سے تیار شدہ چیزیں مثلاً کیک پیسٹری ، مٹھائیاں ، گوشت ہر قسم کے مرغن کھانے ، جنک فوڈ، تیز چائے ، سیاہ کافی ، اچار ، شکر، تمباکونوشی سے ممکنہ حد تک پرہیز کیجئے، کیونکہ طبی تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ یہ تمام اشیاء ایام کی بے قاعدگیوں کی ذمہ دار ہیں۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160