بے پردہ عورتیں اور ہمارا معاشرہ

Posted on at


اسلام میں ہماری عورتوں کے لئے پردے کا حکم آیا ہے اور آج کل کی عورتوں کا لباس دیکھنے کے قابل بھی نہیں ہے اور اس سے بھی زیادہ کہ آج کل کی عورتیں سر پر دوپٹہ تک نہیں اوڑھتی اور لڑکوں کی طرح سر ننگا اور پردے کے بغیر ہی باہر نکلتی رہتی ہیں ایسی عورتیں بہت ہی سخت عذاب کا شکار ہونگی پہلے زمانے میں اگر کسی عورت کے سر سے دوپٹہ اتر جاتا تو وہ جلدی سے دوپٹہ اپنے سر پر اوڑھ لیتی تھیں ،لیکن آج کل کے معاشرے میں اور اس ڈش،کیبل نے


ہماری عورتیں سے یہ پردہ بھی چھین لیا ہے


 


آج کل کے دور میں اگر کسی عورت کو کہا جائے کہ سر پر دوپٹہ کرو تو آگے سے یہی جواب ملتا ہے کہ میری اپنی قبر ہے آپ کی اپنی یہاں تک ہماری عورتیں آ چکی ہیں جن میں نہ تمیز رہی ہے اور نہ ہی حیا عورت کو ایسا ہونا چاہیئے جیسے کہ حیا کا پیکر ،تا کہ دیکھنے والا کہے کہ وہ دیکھو کتنی با حیا عورت ہے اس نے اپنا لباس اور اپنا پردہ کتنا اچھا کیا ہوا ہے عورت کو ایسا ہونا چاہئے کہ دوسرے مذہبوں کی عورتیں ہماری عورتوں کو دیکھ کر کچھ ان سے سیکھیں نہ کہ


دوسری عورتوں سے ہماری عورتیں بے حیائی کے کام سیکھیں



عورتوں کو ٹھیک راہ دکھانا ہم لوگوں کا کام ہے اور یہ سب اسی وقت جب ہم سب اپنی ماؤں اور بہنوں بیٹیوں کو ٹی،وی جیسے گناہ سے بچائیں گے آج کل شادی میں


لڑکیوں کو ٹی،وی ضرور دیا جاتا ہے تا کہ وہ دوسرے گھر میں جائے تو وہاں بھی بے حیا قسم کے فیشن،ضرور دیکھے  پہلے زمانے میں لوگ بیٹیوں کو جہیز میں قران دیا کرتے تھے اور اس دور میں بیٹیوں کو نصیحت بھی کرتے تھے کہ اپنی اور ہماری عزت کا خیال ضرور کرنا اور نماز نہ چھوڑھنا اور قران ضرور پڑھنا



 


 


اسی وجہ سے پہلے زمانوں میں طلاق جیسا نام کوئی بھی نہیں جانتا تھا اب آج کل آپ خود ہی دیکھ سکتے ہیں اس دور میں کتنے ایسے لوگ ہے جو کہ آپ کے گلی محلے میں رہتے ہیں اور وہ کسی نہ کسی وجہ سے اپنی بیوی کو طلاق دے دیتے ہیں کس وجہ سے اس وجہ سے کہ آج کل ہمارا معاشرہ انڈین ڈراموں میں دل چسپی لے رہا ہے اور انہی کی طرح سے ہماری عورتیں اور مرد بھی کر رہے ہیں



اگر ہمارا معاشرہ ان انڈین چنیل،ڈش،کیبل یہ سب چیزیں ختم کر دے اور اپنی عورتوں کو قران پڑھانا سکھا دیں تو میں آپ سب سے کہتا ہوں کہ آپ خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے کہ ہماری عورتیں اور مرد کتنے فیصد ٹھیک ہوتے ہیں یا نہیں اس لئے آج سے ہی یہ تمام بے حیائی والی چیزوں کو اپنے گھروں سے نکال دیں اور ایک اچھا گھر بنانے پر توجہ دیں شکریہ



About the author

160