(ناریل کا صحت بخش پانی (حصہ دوئم

Posted on at


ناریل کا پانی اگر باقاعدگی سے پیا جائے تو جسم میں غذا کا انجزاب بھی بہتر ہوجاتا ہے۔ میٹا بولزم کی شرح پہتر ہونے سے جسم میں شکر استعمال ہوتی رہتی ہے اور چربی تیزی سے گھلتی ہے۔



ناریل کا پانی پینے سے گردے کی پتھری کی تحلیل میں مدد ملتی ہے کیونکہ اس میں پوٹاشیم شامل ہوتا ہے جو پیشاب میں القلی کے ترشوں کو نیوٹرلائز کر کے پتھری کی تشکیل کو روکتا ہے۔



ناریل کا پانی بے حد ہاضم ہے یعنی کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس پانی میں کیلشیم، مینگانیز اور زنک جیسے معدنیات ہوتی ہیں جن سے جسم میں توانائی کا احساس ابھرتا ہے۔



ناریل کے پانی میں موجود کیلشیم سے ہڈیاں، پٹھے اور ٹشوز مضبوط ہوتے ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریض کے لئے بھی ناریل کا پانی بہت فائدہ مند ہے۔ ذیا بیطس کے مریض کے لئے بھی ناریل کا پانی بھی فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔




About the author

160