فلپائن اور چین سے تعلق رکھنے والی نومسلمہ خواتین نفیسہ، نوشین اور حمیرا سے اجتماعی گفتگو - حصہ دوئم

Posted on at


مسلمانوں کو باشعور مسلمان بننا ہوگا
فلپائن اور چین سے تعلق رکھنے والی نومسلمہ خواتین نفیسہ، نوشین اور حمیرا سے اجتماعی گفتگو کا اردو زبان میں ترجمہ - حصہ دوئم



سوال: اسلام کا مستقبل آپ کو کہاں تک تابناک نظر آتا ہے؟
حمیرا . . . . . مجھے تو اسلام کا بہت عظیم مستقبل نظر آتا ہے- آج کل لوگوں میں اسلام کا شعور کافی بڑھ رہا ہے- بے شمار لوگ اسلام قبول کر رہے ہیں- اس لیے کہ اسلام زندگی کے تمام مسائل کا حل پیش کرتا ہے
نفیسہ . . . . . جی ہاں! اس لیے کہ اسلام ایک سچا دین ہے
نوشین . . . . . اسلام سراسر خیر ہے مجھے اس کی وسعت ار خوشحالی میں کوئی شک نہیں
سوال: ایک عام مسلمان اور ایک عام غیر مسلمان کے اخلاقی معیارات میں آپ کیا فرق محسوس کرتی ہیں؟
حمیرا . . . . . میرے بہت سے عیسائی ملنے والے کچھ مسلمانوں سے بہت بہتر ہیں ان کا اخلاقی معیار کافی بلند ہے
نفیسہ . . . . . بہت سے مسلمان بلکل باعمل ہیں اور بہت سے غیر مسلموں کا اخلاق بھی کافی بلند ہوتا ہے مگر ہم اس کی بنیاد پر کوئی فیصلہ نہیں دے سکتے، تاہم مسلمانوں کو کم عمری ہی سے اخلاقی تعلیمات کا زیادہ پابند چاہیے اگر وہ اس پر عمل نہیں کرتے تو یہ دوسری بات ہے
نوشین . . . . . عام اخلاقی معیارات تو مسلم اور غیر مسلم میں یکساں ہی ہوتے ہیں- البتہ کوئی واضح اور مستحکم روایات نہ ہونے کی بناء پر اور والدین کی صحیح رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے غیر مسلم زیادہ اوپن مائنڈڈ ہو جاتے ہیں
سوال: کیا ماضی یا حال کی کسی مسلم شخصیت نے متاثر کیا؟
حمیرا . . . . . میں نے اپنے شوہر میں مسلمان ہونے کے بعد جو تبدیلیاں دیکھیں انہوں نے مجھے سوچنے پر مجبور کر دیا کہ اسلام میں کوئی بات ہے
نفیسہ . . . . . صرف نبی (ص) اور آپ کے صحابہ کی شخصیات نے متاثر کیا
سوال: کیا آپ نے محسوس کیا کہ اسلام لانے کے بعد آپ کو اپنی عادت و اطوار، رسم و رواج، رویوں، احساسات، فیشن اور لباس میں کوئی بنیادی تبدیلی لانا یا اسلام لانا کسی بڑی تبدیلی کا موجب نہیں ہوا؟
حمیرا . . . . . جی ہاں سب سے بڑی تبدیلی تو پردہ ہے- دوسرا یہ کہ کچھ عیسائی رسم و رواج اور اقدار کو چھوڑنا پڑا
نفیسہ . . . . . جی ہاں میں نے اسلام کی وجہ سے اپنا طرز زندگی بلکل بدل دیا
نوشین . . . . . میں کافی فیشن کرتی تھی- اب اسکرٹ بھی پہننا چھوڑ دیا ہے- بالوں کے اسٹائل اور میک اپ پر بھی توجہ دسنی ختم کر دی ہے- اس لیے کہ میں اپنا پیسہ ان چیزوں پر خرچ نہیں کرنا چاہتی بلکہ دنیا میں بے شمار ضرورت مند لوگ ہیں اگر ان پر خرچ کروں تو ممکن ہے الله تعالیٰ میری اس ادنیٰ عبادت کو قبول کر لے
سوال: کیا آپ سمجھتی ہیں کہ کوئی چیز ایسی تھی جس سے اسلام سے پہلے آپ کو بہت زیادہ رغبت تھی اور صرف اسلام کی وجہ سے اسے چھوڑنا پڑا؟
حمیرا . . . . . کوئی ایسی چیز نہیں
نفیسہ . . . . . سب سے پہلے تو سور کا گوشت چھوڑنا مشکل ہوا پھر تمام ترجیحات ہی بدل گئیں حتیٰ کہ لباس پہننے کا طریقہ بھی بدلہ بالخصوص سر ڈھانپ کر نکلنا جس کی وجہ سے میں خاصی بڑی عمر کی لگنے لگتی ہوں
نوشین . . . . . مجھے کسی بھی محرومی کا خیال نہیں آتا، اس لیے کہ اسلام قبول کر کے اتنا کچھ ملا ہے جس کی کوئی حد نہیں- اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلام نے مجھے بہت کچھ دیا ہے
سوال: اب آپ کو زندگی کیسی لگتی ہے؟ بدل گئی ہے یا ویسے ہی ہے؟ یا کوئی خاص فرق نہیں سواۓ اس کے کہ زندگی کا بنیادی رخ بدل گیا ہے؟
حمیرا . . . . . میری زندگی کا رخ بدل گیا ہے میں اب زیادہ پرامن محسوس کرتی ہوں
نفیسہ . . . . . جیسے جیسے میں اسلام کا مطالعہ کرتی جا رہی ہوں میرے اقدار اور پیمانے بدلتے جا رہے ہیں- اب زندگی میں زیادہ معنویت اور مقصدیت پیدا ہو گئی ہے
نوشین . . . . . زندگی اب مختلف نظر آنے لگی ہے- الله سے ملنے کی تیاریاں کرنا اور امت مسلمہ کی جانب سے عائد ہونے والی ذمہ داروں کو نبھانا
سوال: جب آپ کا سب سے پہلے قرآن مجید سے رابطہ ہوا تو آپ نے کیسا محسوس کیا؟
حمیرا . . . . . جب میں نے سب سے پہلے قرآن مجید کا مطالعہ کیا تو اس نے میری زندگی پر بہت گہرا اثر ڈالا- مجھے ہمیشہ اس کی گہرائیوں اور حکمتوں پر بہت حیرت ہوئی
نفیسہ . . . . . پہلی دفعہ مجھ پر بہت زیادہ اثر نہیں پڑا اس لیے کہ میں اس وقت کچھ زیادہ سمجھی بھی نہیں- اس وقت میں صورہ فاتحہ کی اہمیت بھی نہ سمجھ سکی
نوشین . . . . . میں متاثر تو بہت ہوئی مگر مجھے اس کا بخوبی احساس تھا کہ یہ میرے لیے بہت بھاری کلام ہے، میں چند لائنوں سے زیادہ نہ پڑھ سکی- اور مجھے کوئی پڑھانے والا نہ تھا مگر بعد میں جب بہت سے اچھے استاد ملے تو میری زندگی ڈرامائی طور پر بدلنا شروع ہو گئی



سوال: کیا رسول الله (ص) کی شخصیت نے آپ کی زندگی پر اثر ڈالا اور سیرت کے کس پہلو نے آپ کو سب سے زیادہ متاثر کیا؟
حمیرا . . . . . جی ہاں! بہت زیادہ اثر ڈالا- آپ (ص) کی زندگی کا ہر پہلو ہی بہت غیر معمولی ہے- لیکن جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ یہ تھا کہ آپ نے شادی کے لیے حضرت خدیجہ کا انتخاب کیا- آپ (ص) جوان بھی تھے اور خوبصورت بھی حضرت خدیجہ معمر بھی تھیں اور بیوہ بھی لیکن اس کے باوجود ان کی وفات تک ان کے ساتھ گہری محبت بھی کرتے رہے اور ان سے انتہائی درجہ کی وفاداری کا ثبوت بھی دیا- حتیٰ کہ ان کی وفات کے بعد بھی انہیں ہمیشہ یاد کرتے رہے
نفیسہ . . . . . جی ہاں آپ (ص) کی زندگی اس قدر بہترین مکمل اور مثالی ہے لیکن میں نے محسوس کیا کہ میرے لیے یہ کس قدر مشکل ہے کہ آپ کے اسوہ کا اتباع کروں، مگر مجھے یقیناً اس کے لیے بہت زیادہ محنت کرنی ہوگی
نوشین . . . . . جی ہاں ! نبی (ص) کی شخصیت نے میری زندگی پر گہرا اثر چوڑا ہے- خاص طور پر صبر اور مشکل اوقات میں استقامت- آپ (ص) کو اپنی فیملی اور عام انسانوں کے ساتھ جو بے اندازہ محبت تھی وہ بھی کچھ کم متاثر کن نہیں- ہم سب مسلمان آپ (ص) ہی کے طرز زندگی سات تقویت حاصل کرتے ہیں
سوال: آپ کے خیال میں اس زمانے کی کون سی شخصیت ایسی ہے جو امت مسلمہ کی لیڈر شپ سنبھال سکے؟
حمیرا . . . . . ہو سکتا ہے کوئی ایسی شخصیت دنیا میں اس وقت موجود ہو مگر میرے علم میں نہیں ہے اس لیے میں کچھ نہیں کہ سکتی
نفیسہ . . . . . میرے خیال میں کوئی نہیں ہے
سوال: اپنے تجربے کی روشنی میں آپ کے خیال میں آج کے دور میں غیر مسلموں کو تبلیغ کرنے کا کون سا طریقہ بہترین ہے ؟
حمیرا . . . . . اسلام کی تبلیغ کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ذاتی مثال قائم کی جاۓ- اگر ہم عملی مسلمان بن جائیں تو غیر مسلموں کو بھی دیکھنے کا موقع ملے گا کہ اسلام کتنا مکمل اور خیر پر مبنی ہے
نفیسہ . . . . . پہلے تو مثال قائم کر کے دوسرے مسلمانوں کو اتنا مظبوط اور طاقتور بھی ہونا چاہیے- اس طرح مسلمانوں کے لیے اسلام کو پھیلانا آسان ہو جاۓ گا



فلپائن اور چین سے تعلق رکھنے والی نومسلمہ خواتین نفیسہ، نوشین اور حمیرا سے اجتماعی گفتگو کا اردو زبان میں ترجمہ - حصہ اول پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں 


 



About the author

160