پاکستان میں زراعت و صنعت کے شعبے کی ترقی

Posted on at


 پاکستان میں زراعت و صنعت کے شعبے کی ترقی


کسی  بھی ملک کی ترقی وخوشحالی کا انحصار اس کی زراعت وصنعت سے وابستہ ہے۔ زراعت وصنعت انسانی زندگی کے دو ایسے  شعبے ہیں۔ جن کی  بدولت زندگی کا نظام قائم ہے۔پاکستان بھی دنیا کے ان ممالک  میں سے یے۔جوزرعی اور صنعتی اعتبارسے ترقی کی  راہ پر گامزن  ہیں۔ بنیادی طور پر ہمارا ملک ایک زرعی ملک ہے جو اپنی  مختلف فصلوں،پھولوں،اور سبزیوں کے حوالے سے  دنیا کے اہم   زرعی  ملکوں میں شمار   ہوتا  ہے۔



قدیم زمانے میں دوسرے ملکوں کی طرح ہما ر ے ہاں بھی زراعت کے پرانے طریقے رائج تھے۔اس طرح وقت  اور محنت کا ضیاع بھی ہوتا ہے۔ اور فصلو ں کا معیا ر اور مقداربھی تسلی  بخش نہ تھی ۔زمانے کے بدلتے ہوئےحالات اور سائنسی ترقی کی بدولت زرعی  دنیا میں انقلاب آیا ،جس کی وجہ سے کم وقت اور تھوڑی محنت سے زیادہ بیج کھادوں اور جراثیم کش ادویات کی بدولت ،زراعت کے شعبے نے ایک نیا انداز اختیار کیا۔اس طرح سائنسی ترقی کے طفیل پانی کے عدم دستیابی کا مسلہ بھی کافی حد تک حل ہو گیا ہے۔ مثلاً ابتدا میں کسان صرف بارش کے پانی پر انحصار کرتے تھے لیکن آج نہری نظام ، ٹیوب ویل اور کاریز وغیرہ کی وجہ سے پانی کی عدم دستیابی مسلہ نہیں رہی۔



اب ٹریکٹر کی بدولت مہینوں کا کام دنوں میں کرنے پر قادر ہے ایک ہاروسٹر مشین گندم کی فصل کاٹنے کے ساتھ ساتھ دانے علیحدہ کر سکتی ہے۔ جو وقت کی بچت بھی ، پیداوار میں آضافہ بھی اور جائز آمدن بھی۔  یہ بات خوش آید ہے کہ پاکستان زرعی اصلاحات پر عمل کر کے اپنے اہداف کا حصول آسان بنا رہا ہے۔





About the author

160