(کنولا آئل میں وٹامن پاور کی افادیت (حصہ دوم

Posted on at


کنولا آئل کے تین غذائی اجزاء بھی ہیں یعنی


 اولئیک ایسڈ *


الفالینولئیک ایسڈ اور*


 وٹامن ای*


یہ تنیوں اہم غذائی اجزاء دل کی بیماریوں اور اسٹروک سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کنولا آئل خون کی شریانوں کو بھی نقصان سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کنولا آئل وٹامن پاور کے ذریعے بھرپور انرجی بھی فراہم کرتا ہے یعنی انسانی جسم کی تمام غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وٹامن پاور سے بھرپور کنولا آئل مکمل کردار ادا کرتا ہے۔


 


وٹامنز کی طاقت کے بارے میں تو ہم سب ہی بخوبی جانتے ہیں کہ ہماری جلد، بینائی، ہڈیوں اور دماغی صحت وغیرہ کے لیے جتنے کارآمد ہوتے ہیں اتنے ہی یہ بڑھتے ہوئے بچوں کی غذائی ضروریات کے لیے بھی ضروری ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ نہ صرف چلنے بلکہ دوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے جو تبدیلیاں ہمارے لائف اسٹائل میں آتی جا رہی ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ وقت کی کمی اور کام کی زیادتی ہوتی ہے۔ اس لائف اسٹائل کی وجہ سے ہر کام جلدی کرنے کے چکر میں ہم کھانا کھانے میں بھی اتنی ہی تیزی کو معمول بنا لیتے ہیں۔ اس لیے آج کے دور میں سانس لینے میں دشواری یا شریانوں میں خون گاڑھا ہونے جیسے مسائل بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔ ان سارے مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہمیں وٹامن کی طاقت کی ضرورت ہوتے ہے کیونکہ۔۔۔۔۔۔


* وٹامن اے نہ صرف جلد کی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہوئے جسمانی اعضاء    کی حفاظت کرتا ہے بلکہ تنفس کے مسائل اور خون جمنے کے عمل کو روکتا ہے۔


 وٹامن ڈی بچوں کے دانتوں اور ہڈیوں کا بھی محافظ ہے۔ *


اسی طرح وٹامن ای جلد، بالوں اور پورے جسم کی نشونما میں مدد کرتا ہے۔ * 


 


آج کے دور کی خاتون خانہ نہ صرف اچھی خاصی پڑھی لکھی ہے بلکہ صحت، صفائی اور غذایئت کی معلومات میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ آج کل کے بچوں کا رجحان بھی فاسٹ فوڈز کی طرف زیادہ ہوتا جا رہا ہے اور وہ پھل اور سبزیاں کھانے سے کتراتے ہیں۔ ایسے میں ماؤں کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے کہ بچوں کو مکمل غذائیت بخش اور وٹامن سے بھرپور غذا کس طرح پہنچائیں۔  




About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160