۱۴ اگست آنے کو ہے حصہ اول

Posted on at


۱۴ اگست آنے کو ہے حصہ اول


 



 


اگست شروع ہوتے ہی آپ کو جھنڈے ۔جھنڈیاں۔ہیٹ۔شرٹرز۔بینڈ وغیرہ کے سٹال آپ کو گلی محلوں میں نظر آئیں گےجہاں بچوں کا رش بے تخاشا ہو گا اس طرح چیزیں خریدنے کے لیے بچے اگست شروع ہوتے ہی جھنڈیاں اکٹھی کرنا شروع کر دیتے ہیں کہ ا۴ اگست یعنی آزادی کے دن اپنے گھر کو سجائیں گے۔


 




 


اس دن سب چھوٹے بڑے مل کرمختلف طریقوں سے جھنڈیوں کو دھاگے پر لگا کرمختلف ڈیزائنوں سے گھر کو سجاتے ہیں کہ اس دن ہمیں آزادی ملی تھی بڑے بچے خاص طور پر جوان لڑکے اس دن کو بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں اور اگست شروع ہوتے ہی اس کی تیاری شروع کر دیتے ہیں کہ کس طرح اس دن کو منانا ہے بلکہ میں دیکھ رہی تھی کہ کافی لوگوں نے اپنے گھروں پر جھنڈے لگانا شروع کر دیے ہیں ہم لو اس دن کو بڑے جوش و خروش سے منا تو لیتے ہیں اپنے گھروں پر جھنڈے اور جھنڈیاں لگا کر مگر پھر جب دن ختم ہو جاتا ہے تو جھنڈے اور جھنڈیاں اتارنا بھول جاتے ہیں وہ آہستہ آہستہ دھاگوں ست اتر کر زمین پر آ جاتی ہیں اور پاؤں کے نیچے آتی ہیں اور جھنڈا گرمی ۔سردی بلکہ یہ کہنا درست ہو گا کہ ہر موسم سہتا ہے اور باآخر پھٹ کر گر پڑتا ہے کیلن ہم لوگ انہیں اٹارنے کہ زحمت نہیں کرتے۔


 



 


کوشش کرنی چائیے کہ جب آزادی کا دن ختم ہو رات کو جھنڈے اور جھنڈیاں اپنے گھروں سے اتار لینی چائیے تا کہ اپنے ملک کے جھنڈے کی بے حرمتی نہ ہو۔



About the author

160