منشیات ...حصّہ اول

Posted on at


!....منشیات

 


میں آج بات کرونگی منشیات کے بارے میں صدیوں سے نشے کا راج رہا ہے  انسانوں اور ان کی زندگیوں پر زندگی بہت لمبی اور پریشانیوں سے بھری  ہوتی ہے اور زندگی میں کبھی کبھار بہت سے ایسے مقام آ جاتے ہیں جہاں پر انسان کو بہت سی مشکلوں مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑھ جاتا ہے اور بعض پریشانیاں اور مصیبتیں ایسی ہوتی ہیں کہ جن کی وجہ سے انسان سخت ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ہے اور ڈپریشن ایک ایسا مرض ہے جو کہ انسان کو بہت بری طرح سے توڑ دیتا ہے اور بہت ہی کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اس سے باہر  نکل سکیں اور اس کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکیں  نہیں تو اکثر انسان اس کا بری طرح سے  شکار ہو کر بہت غلط فیصلے اور ، بلکے اپنی ہی زندگی کو بہت،برے اور تکلف دہ روگ لگا بیٹھتے ہیں

 

 

 


بہت سے لوگ اپنی پریشیوں اور درد سے نجات پانے کے لئے منشیات کا استعمال کرتے ہیں کسی کو پیار و محبت کا روگ ہوتا ہے تو کوئی گھریلو پریشانیوں کو لے کر اس کا شکار ہو جاتے ہیں اور یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو کہ زندگی اور زندگی کی پریشیوں اور تکلیفوں کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہوتے ہیں دراصل یہ بہت ہی کمزور اور بہت ہی کم ہمت لوگ ہوتے ہیں جو اپنی پریشانیوں سے چھپنے کے لئے اس زہر کو جانتے ،بوجھتے ہوئے  بھی پتے اور اس کا سہارا لیتے ہیں بجاۓ اپنے مسلوں کو حل کرنے کے یہ لوگ ان سے اس طرح سے بھاگتے ہیں دراصل یہ بلکے اور کمزور ہو جاتے ہیں اس زہر کی وجہ سے اور ایسے لوگوں کو جب کبھی کوئی بھی مسلہ در پیش ہوتا ہے یا پھر ان کو جب کوئی مشکل پریشانی ہوتی ہے تو یہ لوگ بجاۓ اس مسلے پر غور کرنے کے بجاۓ اس مسلے کو حل کرنے کے ان مسلوں سے چھپتے پھرتے ہیں اور کوئی نا کوئی ایسے راستہ تلاش کرتے ہیں جہاں سے لوگ بس فرار ہو جایئں 

 

 


اور جب ایسے لوگوں کو فرار کا کوئی راستہ دور ،دور تک نظر نہیں آتا ہے تو یہ کمزور لوگ نشے کی طرف رخ کرتے ہیں حالانکہ ایسا کرنے سے پریشانیاں اور مصیبتیں انسان کا پیچھا نہیں چھوڑتی ہیں بلکے اور بھی زیادہ بڑھ جاتی ہیں اور ان میں دن با دن کمی کی بجاۓ اضافہ ہی ہوتا چلا جاتا ہے اور پھر یہ ایسی دلدل بن جاتی ہے کہ جس میں انسان گھستا ہی چلا جاتا ہے اور پھر اس سے باہر  نکلنا بہت ہی زیادہ مشکل ہو جاتا ہے اور بعض اوقات تو نا ممکن بھی ہو جاتا ہے اور پھر نشہ پورا کرنے کے لئے لوگ اپنی جمع پونجھی بھی تباہ و برباد کر دیتے ہیں اور جب کبھی ان لوگوں کے مالی حالات ٹھیک نا ہوں یا پھر ان کے وسائل اتنے زیادہ نا ہوں تو پھر یہ لوگ گھٹیا نشہ کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ نشے کی لعنت ایسی ہے کہ یہ بہت سے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اب اگر دیکھا جاۓ تو بہت ہی بڑی تعداد ایسے بھی لوگوں کی ہے  جو کہ اپنے ارد گرد رہنے والے نشے کے عادی لوگوں کی وجہ سے نشے کا شکار ہو جاتے ہیں  

 

 

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160