فیس بک پر لڑکیاں بننے سے پرہیز کریں

Posted on at


فلم اینکس کی طرح فیس بک بھی ایک بہت ہی اچھا سوشل میڈیا ہے اور فیس بک کافی عرصہ سے اپنی کامیابی کا جشن منا رہا ہے فیس بک کے سب سے زیادہ یوزر لڑکے ہوتے ہیں اور ١٠٠ میں سے ایک فیصد لڑکی ہوتی ہے لیکن کچھ عرصہ سے دیکھنے میں آ رہا ہے کہ لڑکے لڑکیاں بن کر لڑکوں کو اپنی محبت میں گرفتار کر لیتے ہیں اور جو لڑکے ہوتے ہیں ان کی تو بیوقوفی کی حد ہوتی ہے وہ کسی کو بھی لڑکی مان لیتے ہیں اور پہلے تو لڑکیاں خود کو منواتی ہیں کہ میں لڑکی ہوں اور اگر کوئی ان کو ویڈیو کال کرے تو اسے اپنی دوستوں کی لسٹ سے ہی نکال دیتی ہیں


یہی نہیں لڑکوں کو اتنا بیوقوف بنایا جاتا ہے کہ لڑکے ان کو سچ مچ اپنا دل دے بیٹھتے ہیں اور کرتے ،کرتے ایک ایسا دن آ جاتا ہے کہ جب لڑکی کے نام والی آئی ،ڈی سے انھیں دوستوں کی لسٹ سے نکالا جاتا ہے تو لڑکے خود کو برباد کرنے لگتے ہیں نشہ ا  ور چیزیں استمعال کرنے لگ جاتے ہیں جس سے لڑکوں کی زندگی مکمل طور پر تباہ ہو جاتی ہے اور اس کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں ،وہ لڑکیاں ہیں کہ جن کو اس بات کا احساس تک نہیں ہوتا کہ وہ کیا کر رہی ہیں ،کسی کے دل اور اس کے جذبات کے ساتھ کھیل رہی ہیں

 

میرے دماغ میں یہ خیال ابھی آیا تو سوچا کیوں نہ اس پر ہی لکھ دوں اور شاید کوئی پڑھنے والا آیندہ ایسی حرکت نہ کرے کہ جس سے کسی انسان کی زندگی تباہ ہو جائے میں اپنے محلے میں ایک ایسے انسان کو جانتا ہوں جس کے ساتھ ایسا ہوا ہے لیکن اس کا نام نہیں بتا سکتا وہ آج بھی روتا ہے اور اس نے اپنی حالت پاگلوں جیسی بنائی ہوئی ہے اور اس کے ساتھ اس کے ماں،باپ بھی اس بیٹے کی وجہ سے بہت ہی زیادہ پریشان رہتے ہیں

 

اگر آپ بھی ایسی حرکات کر رہے ہیں تو اس سے باز رہیں کیوں کہ آپ کے ساتھ بھی کل کو کوئی ایسا ہو جائیگا جس کا خمیازہ ساری عمر بوگتے رہیں گے آج سے ابھی سے جس کسی کے پاس بھی لڑکیوں کی جالی آئی،ڈی ہے وہ اسے ختم کرے اور اپنی ایک ہی آئی،ڈی رکھے اور کسی بھی لڑکی سے بلکل بھی بات نہ کرے نہ ہی اسے کوئی جواب دے تا کہ دوسرا خود ہی ایسی آئی،ڈی کو ختم کر دے اور کسی کی زندگی بچ جائے یہی آپ سب کو میرا پیغام ہے شکریہ



About the author

160