(بچوں میں تپ دق کی بڑھتی وبا (حصہ اول

Posted on at


ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تقریباً ہر سال پوری دنیا میں 6 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ بچے تپ دق میں مبتلا ہوتے ہیں۔



یہ اعدادوشمار عالمی ادارہ صحت کی موجودہ پیش گوئی سے تقریباً 25 فیصد زائد ہے۔ بچوں میں تپ دق کی بیماری کا پتا لگانا بہت مشکل کام ہے کیونکہ کم عمر افراد کے جسم میں بالغوں کے مقابلے میں اس بیماری کے جراثیم بہت تھوڑی تعداد میں ہوتے ہیں۔



جب ان کے خون کے نمونوںمیں ان جراثیموں کو ڈھونڈنے کی کوشش کی جاتی ہے تو وہ ہاتھ نہیں آتے۔



عالمی ادارہ صحت ن پہلی مرتبہ 2012 میں بچوں میں تپ دق کے بارے میں تخمینہ پیش کیا تھا کی اس سال دنیا بھر میں 5 لاکھ 30 ہزار بچے اس بیماری میں مبتلا ہوں گے لیکن ریسرچرز نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں کے طبی حکام کی طرف سے پیش کردہ طبی رپوٹوں کی روشنی میں وہ جو تخمینہ تیار کرتی ہے



 وہ حقیقت کے مطابق نہیں ہوتا کیونکہ ہر ملک کی نگرانی کا نظام مختلف ہوتا ہے۔



About the author

160