سپلیمنٹ کیسا خریدا جائے

Posted on at


سپلیمنٹ کیسا خریدا جائے

جب اچھے بھلے لوگ متواتر بیماری، نقاہت اور کسی نہ کیس پیچیدگی میں مبتلا رہیں تو تشویش ضرور ہوتی ہے۔ ہر وقت کھاتے رہنے لیکن متوازی غذا کا استعمال نہ کرنے سے جسمانی صحت بحال نہیں رہ سکتی اور اس صورتھال کو نظر انداز بھی نہیں کیا جاسکتا۔ اس غذائی بے اعتدالی کا ایک اہم سبب ہمارا طرز زندگی ہے۔ مصروفیت اور دباؤ کی کیفیت میں بیشتر لوگ غذا کی افادیت کا خیال نہیں رکھتے اور دوسرا اہم سبب آسانی اور سہولت سے دستیاب ہونے والے فاسٹ فوڈ  ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ فائبر، گوشت اور سلاد کے ساتھ ہمیں یہ فاسٹ فوڈ بھر پور خوراک مہیا کررہا ہے اگر ایسا نہ ہو اور ہم سادگی سے گھر کی بنی اشیا پر انحصار کررہے ہوں تب بھی غذائیت کے فقدان میں مبتلا ہوسکتے ہیں یعنی غذائیت والی خوراک میں کمی و بیشی کا ہونا تب بھی ممکن ہے لہذا بہتر یہی ہے کہ آپ سپلیمنٹ کا استعمال کیا کریں۔ ڈائٹری سپلیمنٹ دراصل آپ کو خوراک اور غذا کا ایک میعار اور مقدار متعین کرتا ہے۔ یہ ہرگز عیاشی نہیں بلکہ ناگزیر ضرورت ہو سکتی ہے کم از کم ایسے افراد کے لئے جو بے تکا کھا کھا کر مٹاپے کا شکار ہو رہے ہوں یا مسلسل وزن گرنے جیسی صورتحال سے دوچار ہورہے ہوں۔

ایک آئیڈیل ڈائٹری سپلیمنٹ کیسا ہونا چاہئے؟

اسے وٹا منز (حیاتین) معدنیات، جڑی بوٹیوں، سبزیوں، امینوایسڈ، کیلشیم اور نشاستہ کی مقدار پر مشتمل ہونا چاہئے۔ اس قطعی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس شکل میں اپنا سپلیمنٹ لے رہے ہیں۔ یہ پاؤڈر ہو، گولیاں اور کیپسول ہوں ، مائع شکل میں ہو یا سوفٹ جل کی شکل میں اگر غذائیت میں یہ بھر پور ہیں تو انہیں دن، رات یا ناشتہ کے وقت ڈبے پر درج شدہ ہدایات کے مطابق استعمال کریں بہت حد تک محتاط طرز عمل تو یہ ہے کہ آپ اپنے سپلیمنٹ کا خود انتخاب نہ کریں۔ کسی ماہر غذائیت سے مشورہ کریں اور اگر آپ کو کوئی جسمانی عارضہ لاحق ہو تو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔ یہ اطمینان ضروری ہے کہ آپ کھانے کی شکل میں جو غذا لے رہے ہیں وہ اس اضافی خوراک یعنی سپلیمنٹ کے لینے کے بعد آپ کو نڈھال یا بیمارنہیں ہونے دے گی۔

قوت ارادی کا بھر پور مظاہرہ خواب و خیال کی بات نہیں

اگر آپ ذائقہ پر ہی اعتماد نہ کریں تو جنک فوڈ سے پرہیز کرسکتے ہیں۔ طبی ماہرین کی بڑی تعداد فاسٹ فوڈ کے حق میں نہیں کیونکہ یہ برے کولیسٹرول کی مقدار میں اضافے کا بنیادی سبب بن جاتا ہے اور فاسٹ فوڈ کھانا ترک کرنا دراصل آپ کی قوت ارادی کا بے حد مشکل امتحان ہے اور اس میں نمایاں کامیابی کا حصول کرتے رہنا ہی آپ کو مضبوط ارادوں کا مالک ثابت کرسکتے ہیں۔

ہیلتھ سپلیمنٹس کے فوائد

جسم کی افزائش اور بڑھوتری کے لئے یہ اضافی خوراک لینا ضروری ہوجاتا ہے۔

اعضابی نظام کو متحرک اور فعال رکھنے کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت میں بہتری لانا ضروری ہوتا ہے یہ سپلیمنٹ بیماریوں کے خلاف محاذ آرائی کرتا ہے اور جرثومے اپنا اثر گھودیتے ہیں۔

یہ سپلیمنٹس عموماً مانع تکسید ہوتے ہیں یعنی جو اجزاء ان میں شامل کئے جاتے ہیں وہ اینٹی اوکسیڈینڈس ہوتے ہیں یہ جسم بڑھنے والے نامیاتی زہر کی مقدار کم کرتے ہیں اور انکی مدد سے آپ اعصابی تشنج اور خناق جیسی بیماریوں سے بچے رہتے ہیں۔

سپلیمنٹس کیسے استعمال کیئے جائیں؟

یہ سوال اپنی جگہ اہمیت سے خالی نہیں۔ انہیں کبھی مقررہ تعداد سے زیادہ استعمال نہ کیا کریں۔

اگر آپ کو ان کےاستعمال کے بعد کچھ مضہر صحت اثرات محسوس ہوں تو ان کا استعمال روک دیں اور ماہر غذائیت سے مشورہ کریں۔

آپ اشتہاری مہموں سے متاثر ہوئے بغیر ایسے سپلیمنٹس خریدیں جو آپ کے جسم کو سوٹ کرتے ہوں، صرف سنی سنائی باتوں اور دوسروں کے تجربے سے متاثر ہوکر نہ انہیں خریدیں نہ استعمال ہی ترک کریں۔

ماں بننے والی خواتین، بچوں کو اپنا دودھ پلانے والی مائیں یا زچگی کے مسائل سے گزرنے والی خواتین اپنی گائنا کولوجسٹ سے مشورہ کرکے انہیں استعمال کریں۔

عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ لوگ صحت مند بھی رہنا چاہتے ہیں اور وہ تندرستی کے سوال پر سمجھوتہ بھی کر لیتے ہیں یعنی وہ صحت قائم رکھنے کے لئے کی جانے والی کوششوں میں سنجیدہ نہیں ہوتے، وہ ڈاکڑوں سے مشورہ کرنا ضروری نہیں سمجھتے صرف ریک پر رکھے پر کشش تصویری ڈبوں کو دیکھ کر انہیں خرید لیتے ہیں۔ اپ کے لئے آپ کی مخصوص جسمانی کیفیت بیماریوں اور بچوں کے لئے یکسر مختلف ڈائڑی پلان ہوتے ہیں۔ انہیں طبعی اصولوں کے تحت استعمال کرنا ضروری ہوتا ہے۔ صحت و تندرستی کے نام پر خود کو سمجھوتوں کا عادی نہ بنائیں ورنہ ممکن ہے خطرات میں گھر جائیں۔ آپ کا دائیٹیشن بہتر جانتا ہے کہ آپ کو کب، کون سا اور کیسا سپلیمنٹ استعمال کرنا چاہئے۔



About the author

muhammad-haneef-khan

I am Muhammad Haneef Khan I am Administration Officer in Pakistan Public School & College, K.T.S, Haripur.

Subscribe 0
160