ایک خوبصورت جھیل

Posted on at


خیبر پختون خوا کے علاقے ہری پور میں پائے جانے والی تربیلا جھیل جہاں بہت سی خوبیوں کی حامل ہے .وہاں یہ انوا و اقسام کی خوبصورت اور لذیز مچھلیوں کا ایک بڑا مسکن بھی ہے .تربیلا جھیل میں بہت سی مچھلیوں کی اقسام ہے اور یہاں بہت سے لوگ دور دور سے آ کر ان مچھلیوں کا شکار بھی کرتے ہیں 



ماہر شکاریوں کے مطابق یہاں اس جھیل میں مچھلیوں کی ٣٩ قسمیں موجود ہیں ان اقسام میں کثیر تعداد لذیز اور خوش ذائقہ مچھلیوں کی ہے.ان مچھلیوں میں راہو ،موری،تھیلا اور بعض جگہوں پر ٹراؤٹ ،بگ ہیڈ اور ڈاگ فش شامل ہیں.اس کے علاوہ سول نامی مچھلی بھی بہت خوش ذائقہ اور بہت لذیز ہوتی ہے اور یہ مچھلی دوا کے طور پر بھی استمعال ہوتی ہے جس کسی کو بھی اگر سانس میں تکلیف ہو اس کے لئے یہ سول نامی مچھلی بہت ہی فائدہ مند ہے 



تربیلا جھیل میں بہت زیادہ وزن کی مچھلیاں بھی ملتی ہیں اب تک اس جھیل سے پکڑی جانے والی مچھلیوں میں سب سے جو بڑی مچھلی ہے اس کا وزن ٤٥ سے ٥٠ کلو کا ہے اس خوبصورت جھیل کی مچھلیوں کو پورے پاکستان میں بہت پسند کیا جاتا ہے 



خصوصی طور پر ہزارہ کے لوگوں کی یہ بہت ہی زیادہ مرغوب غذا میں شامل ہے .ہزارہ کے علاوہ بھی تربیلا جھیل کی مچھلیوں کو پورے ملک میں بھیجا جاتا ہے اور لوگ تربیلا جھیل کی مچھلی کا نام سنتے ہی اسے خریدنے کے لئے دوڑے چلے اتے ہیں تربیلا جھیل میں مچھلیوں کا شکار تو کیا ہی جاتا ہے اس کے علاوہ بھی یہاں لوگ آبی پرندوں کا شکار کرنے آتے ہیں اور یہاں کے موسم کا بھی خوب مزہ لیتے ہیں 



جب کبھی آپ کو موقعہ ملے تو ایک بار اس جھیل پا وزٹ ضرور کریں .آپ دوبارہ یہاں انے کی ضرور خواہش کریں گے اور اپنے دوستوں سے بھی کہیں گے کہ تربیلا جھیل جیسا پک ،نک پواینٹ اور کہیں نہیں مل سکتا یہی خوبی ہے ہماری تربیلا جھیل کی اور یہاں کے لوگوں کی .


 


 



About the author

160