آپ کا دل کتنا جوان ہے ؟؟حصہ دوئم

Posted on at


مختلف تدابیر اختیار کر کے آپ یہ کوشش تو کر سکتے ہیں کہ دل زیادہ مدت تک جوان  یعنی صحتمند اور فعال رہے ، بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات اس پر دیر سے ظاہرہوں  یایوں کہنا چائیے کہ خود دل بہت دیر میں جا کر عمر رسیدہ ہو۔

 

ان تدابیر میں اپنی خوراک کو متوازن رکھنا ، ورزش کرنا ، سگریٹ اور شراب نوشی سےپرہیز کرنا وغیرہ شامل ہیں ، یہ تدابیر اختیارکر کے دل کے دورے فالج کے حملے اور دل کے دوسرے عوراض کے خطرات کم کئے جا سکتے ہیں ورلڈہارٹ فیڈریشن کو امید ہے کہ اس کا اس سال کا یہ مرکزی خیال ہے ، آپ کا دل کتنا جوان ہے دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے انہیں صحت مندانہ طرز زندگی کی طرف راغب کرنے کا سبب بن سکے گا ۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ((WHOنے 2003 میں دل کی بیماریوں سے متعلق جو رپورٹ مرتب کی ، اس کے اعداد و شمار کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ادارے نے دل کے امراض کے درجے میں شمار کیا ہے اور رائے ظاہری کی ہے کہ یہ وہ ہائی مسئلہ ہے جسے اب تک نظر انداز کیا جا رہا ہے ،اس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں نہایت  تندہی  سے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔

 

بد قسمتی سے صحت میں کی جانے والی عالمی کوششوں کو مرکز بھی زیادہ تر چھوت کی بیماریاں  ہی ہوتی ہیں ابھی تک یہ خیال بھی عام ہے کہ دل کی بیماریاں درحقیقت پر تعیش اورآرام دہ طرز زندگی یا بھر بڑھتی ہوئی عمر کی پیداوار  ہوتی ہیں ، حالانکہ یہ ایک قطعی غلط  خیال ہے دل کی بیماریاں ان افراد کو بھی لاحق ہو سکتی ہیں جو محنت مشقت کی زندگی گزار رہے ہیں اور کوئی انسان نوجوانی میں بھی ان کا شکار ہو سکتا ہے اس ضمن میں سامنے آنے والے اعداد و شمار نہایت  تشویشناک ہیں ، دل کی بیماریاں غریب ممالک میں بھی بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور ان کی پیچیدگیاں بھی بڑی شدت سے سامنے آ رہی ہیں ، یہ ممالک  پسماندہ ہیں لیکن ان کے عوام میں پائی جانے والی دل کی بیماریاں نہایت ترقی یافتہ ہیں یہ بیماریاں ان ممالک کی معاشرتی اور اقتصادی  ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ حقیقت اس صورتحال کو اور بھی زیادہ بھیانک اور گمبیھر بنا رہی کہ ان ممالک کو پہلے ہی غریب ، وہائی امراض اور چھوت کی بیماریوں وغیرہ کا سمنا ہے ۔  



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160