سمگلنگ ....حصّہ دوم

Posted on at


!....سمگلنگ

 


اب ایسا نہیں ہے کہ سمگلنگ  میں صرف چھوٹی موٹی ہی چیزیں سمگل کی جاتی ہیں بلکے یہ سمگلنگ کا کاروبار تو بہت وسیع ہے اور بہت بارے پیمانے پر چیزوں کی اور بہت بڑی بڑی چیزوں کی سمگلنگ کی جاتی ہے اب جیسے کہ ہیرے ،یہ قیمتی  معدنیات میں سے ایک ہے اور ہیرا وقعی ہی بہت مہنگے داموں بکتا ہے اور اس کی بہت مانگ بھی ہے اور ہیرے بہت سے ممالک میں پاۓ جاتے ہیں مثلا آسٹریلیا ،جنوبی افریکہ،سوازی لینڈ ،تنزانیہ ،گھانا اور بھی بہت سے ممالک ہیں جہاں پر ہیرے پاۓ جاتے ہیں اور سب سے بڑی بات کہ ہیرے ان ممالک میں قانونی اور غیر قانونی دونوں طریقوں سے پہنچتے ہیں اور اس طرح سے ہیروں کا کاروبار اپنے زوروں پر ہے اور چل رہا ہے اور نا صرف ان ممالک میں بلکے پاکستان میں بھی رہنے والے بہت سے ہیرے جواہرات کا کاروبار کرنے والے لوگ اسی سمگلنگ  سے اپنے کاروبار چلا رہے ہیں

 

 

 


 
اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہیرے جیسے مہنگی چیز قانونی طور پر در آمد کرنے کی اجازت نہیں ہے اور یہ تو بڑی عام سی اور بہت پرانی  کہاوت بھی ہے کہ ہیرے کی شناخت تو صرف کوئی جوہری ہی کر سکتا ہے اور عام انسان کے بس کی شائد یہ بات بھی نہیں ہے کہ وہ ہیرے کی شناخت کر سکے خیر ،اور یہ کام تو بلکل بھی کسٹم حکام کے بس کا  نہیں ہے کہ وہ ہیرے کی پرکھ کر سکیں اور دنیا کا سب سے زیادہ سونا جس جگہ پر پایا جاتا ہے اس جگہ کا نام ازبکستان ہے یہاں سے سب سے زیادہ سونا بر آمد ہوتا ہے نا صرف یہاں بلکے کر غزستان  میں بھی سونے کے کافی ز خا ئر موجود ہیں اور یہ صرف انہی ممالک تک محدود نہیں ہیں بلکے اور بھی بہت سے ممالک ہیں جہاں پر سونا ملتا ہے جیسے کہ سعدودی  عرب ،فلپائن ،کینیڈا ،میکسیکو امریکہ ،اور بھی بہت سے ممالک ہے جہاں پر سونا پایا جاتا ہے 

 

 

 


بہت سے ممالک میں سونا بہت کم پایا جاتا ہے اور پھر انہی ممالک میں سمگلر اس کی بہت ہی بڑے بیمانے پر اس کی سمگلنک کرتے ہیں اور پھر یہ نہیں ہے کہ صرف اسی کی سمگلنگ کی جاتی ہے بس اور بھی بہت سی چیزیں ہیں جن کی سمگلنگ کی جاتی ہے جیسے کہ نشہ، مطلب چرس ،افیون ،اور پھر قیمتی گھڑیاں ،چاندی ،گھریلو سامان ،جیسے کہ الیکٹرونک کا سامان ،قیمتی کپڑا ،اور اس کے علاوہ بھی آرائش و زیباش کا سامان  بھی بہت بارے پیمانے پر سمگل کیا جاتا ہے اور جیسے کہ یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ پیشاور میں بہت بڑی مارکیٹ ہے جہاں پر ایسی چیزیں سمگلنگ کے ذریعے سے لائی جاتی ہیں اور پھر وہاں سے ان کو مختلف جگہوں پر بچا جاتا ہے ان چیزوں میں قیمتی گاڑیاں بھی شامل ہیں جو کہ چوری کی بھی ہوتی ہیں مگر پھر بھی بڑی صفائی اور چالاکی کے ساتھ ان گاڑیوں کو پھر سے بیچا جاتا ہے اور پھر یہ چیزیں ایران کے راستے سے چمن اور پھر کوئٹہ میں لائی جاتی ہیں جن میں غیر ملکی سامان بھی شامل ہوتا ہے اور پھر یہ سب سامان پاکستان میں روس اور چین کے بارڈر سے غیر قانونی طور سے داخل کیا جاتا ہے اور پھر سمگلر جن کا پاکستان کے اندر کاروبار ہے وہ پھر ان چیزوں کو مختلف شہروں میں اپنی مرضی کی قیمت پر بچتے ہیں

 

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160