غیب سے روزی ملنے کا عمل

Posted on at


 

اللہ تعالیٰ کے پاس بے شمار خزانے ہیں اس کے خزانوں کی کوئی انتہا نہیں ہے بس مانگنے والا سائل صحیح نیت اور یقین کامل کے ساتھ اللہ رب العزت سے مانگے‘ اللہ تعالیٰ اپنے خزانہ غیب سے اس کی جھولیاں بھردیں گے جو لوگ در‘ در کی خاک چھانتے ہیں اور کچھ حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں‘ وہ سب دروازوں کو چھوڑ کر ایک رب العزت کا دروازہ پکڑلیں پھر انشاء اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہر قسم کی محتاجگی دور ہوجائے گی۔ غیب سے روزی کا یہ عمل بہت مجرب ہے۔ شرط یہ ہے کہ عمل کیا جائے اور نگاہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات پاک پر رہے کسی اور طرف خیال نہ جائے‘ نہ کسی سے امید اور آس باندھے۔ اس عمل کو کرنے کا ایک وقت مقرر کرلیں اور روزانہ اسی وقت عمل کیا کریں‘ بعد نماز عشاء بہتر ہے اور سکون کا وقت ہے۔ اول باوضو اکیس مرتبہ درود ابراہیمی اور آخر میں اکیس مرتبہ درودابراہیمی پڑھیں۔ اس کے بعد یہ آیت ایک ہزار ایک مرتبہ پڑھیں‘ یہ عمل چالیس دن کرنا ہے‘ اس عمل کے اثرات پانچویں چھٹے دن سے شروع ہوجائیں گے۔ جو چیز جو شخص لائے اس سے کسی قسم کی بحث نہ کریں اور نہ اس سے یہ دریافت کریں کہ تم کون ہو؟ کہاں رہتے ہو؟ کیا کام کرتےہو؟ یہ چیز کہاں سے لائے ہو؟ بلکہ خاموشی سے وہ چیز رکھ لیں اور اپنے استعمال میں لائیں۔ جب اس عمل کو کرتے ہوئے چالیس دن مکمل ہوجائیں تو اس کے بعد روزانہ نماز فجر کے بعد باوضو اول و آخر دس دس مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں دس مرتبہ اس آیت کو پڑھا کریں اس عمل کو نیاچاند دیکھنے کےبعد شروع کریں۔ آیت مبارکہ یہ ہے:۔ وَ مَنْ یَّتَّقِ اللہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًاۙ﴿۲﴾ وَّ یَرْزُقْہُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُ(الطلاق 2،3)



About the author

160