عقلمند بُڑھیا

Posted on at


ہک عالم نے ایک بُڑھیا کو چرخہ کاتتے دیکھ کر فرمایا ! ساری عمر چرخہ ھی کاتا یا اپنے ربّ کی بھی پہچان کی؟ بُڑھیا نے جواب دیا سب کچھ اسی چرخہ میں دیکھ لیا_ فرمایا بڑی بی یہ تو بتاؤ کہ خُدا موجود ہے یا نہیں؟ بُڑھیا نے جواب دیا کہ ہاں ہر گھڑی رات دن ہر وقت خُدا موجود ہے_ عالم نے فرمایا مگر اس کی دلیل؟ بُڑھیا بولی دلیل یہ میرا چرخہ ہے عالم نے پوچھا وہ کیسے؟ بُڑھیا بولی وہ ایسے کہ جب تک میں اس چرخے کو چلاتی رہتی ھوں یہ برابر چلتا رہتا ہے اور جب میں اس کو چھوڑ دیتی ہوں تو یہ ٹھہر جاتا ہے تو جب اس چھوٹے سے چرخے کو ہر وقت چلانے والی کی ضرورت ہے تو زمین و آسمان ، چاند ستارے ، سورج کے اتنےبڑے چرخوں کو کِس طرح چلانے والے کی ضرورت نہ ھو گی؟ بس جس طرح میرے کاٹھ کے چرخے کو چلانے والی کی ضرورت ہے اسی طرح زمین و آسمان ، سورج ، چاند اور ستاروں کو بھی ایک چلانے والا چاہئیےجب تک وہ چلاتا رہے گا یہ سب چلتے رہیں گے اور جب وہ چھوڑ دے گا تو یہ ٹھہر جائیں گے مگر ہم نے کبھی زمین و آسمان ، چاند ، ستارے اور سورج کو ٹھہرتے نہیں دیکھا تو جان لیا کہ ان کے چلانے والا ہر وقت موجود ہے_ 
عالم نے سوال کیا ! اچھا یہ بتاؤ کہ آسمان و زمین کا چرخہ چلانے والا ایک ہے یا دو؟ بڑھیا نے جواب دیا کہ ایک ہے اور اس دعوے کی دلیل بھی میرا یہ چرخہ ہی ہے کیونکہ جب میں اس چرخے کو اپنی مرضی سے ایک طرف چلاتی ھوں تو یہ چرخہ میری مرضی ایک ہی طرف چلتا ہے اگر کوئی دوسری چلانے والی بھی ھوتی پھر یا تو میری مدد گا بن کر میری مرضی کے مطابق چرخہ چلاتی تب تو چرخہ کی رفتار تیز ھو جاتی اور چرخہ کی رفتار میں فرق آ کر نتیجہ حاصل نہ ھوتا اور اگر میری مرضی کے خلاف اور میرے چلانے کے مخالف جہت لگاتی تو یہ چرخہ چلنے سے ٹھہر جاتا یا ٹوٹ جاتا مگر ایسا نہیں ھوتا اس وجہ سے کیونکہ کوئی دوسری چلانے والی نہیں ہے اسی طرح اگر زمین و آسمان کا چلانے والا کوئی اور بھی ھوتا تو ضرور آسمانی چرخے کی رفتار تیز ھو کر دن رات کے نظام میں فرق آ جاتا یا ٹھہر جاتا یا ٹوٹ جاتا جب ایسا نہیں ہے تو ضرور آسمان و زمین کے چرخے کا چلانے والا ایک ہی ہے_
( سیرت الصالیحین ص ٣ )



About the author

160