پاکستان کا قومی جانور مارخور ----------

Posted on at


مارخور ( Dall -  Sheep ) پاکستان کا قومی جانور ہے - یہ پاکستان میں کشیمر کے پیر پنجاب  -------- گلگت بلتستان - چترال - دیا میر - اور کوئٹہ کے قریب ہزار گنجی چلتن نیشنل پارک میں پایا جاتا ہے

مار کا لفظی محنی ہے سانپ اور خور کا مطلب ہے کھانے والا - مارخور سطح سمندر سے ٥٠٠ سے ٣٥٠٠ میٹر کی بلندی پر پایا جاتا ہے - یہ زیادہ تر پتے گھاس اور سانپ کھا کے گزارا کرتا ہے مارخور کا قد ٢٦ سے ٤٦ انچ جب کے وزن ٤٠ سے ١١٠ کلو کے درمیان ہوتا ہے اور یہ زیادہ تر پاکستان میں کشمیر جیسی وادیوں میں پایا جاتا ہے

 مارخور سرمئی مائل بھورے رنگ کا جانور ہوتا ہے ---- نرما خور کا رنگ مادہ کی نسبت ہلکا ہوتا ہے جب کے دونوں کی ٹانگیں سفید ہوتی ہیں نرماخور کی گردن اور سینے پر گھنی سمور ہوتی ہے - نرماخور کے سینگ تقریبآ ٦٣ انچ جب کہ مادہ کے ٩.٨ انچ  لمبے ہوتے ہیں - ان کے سینگ آپس میں لڑائی کے دوران جڑھ جاتے ہیں انہیں ان کے قیمتی سینگوں کی خاطر شکار بھی کیا جاتا ہے 

 

یہی  وجہ ہے کہ مارخور کی نسل دن بدن محدود ہوتی جا رہی ہے - ان دنوں یہ جانور پاکستان میں صرف پاکستان کے شمال میں صرف ٢ سے ٤ ہزار کی تحداد میں موجود ہیں - مارخور سانپ غالباً کوبرا کا شکار کرتا ہے - برصغیر میں مارخور سے یہ بات منسوب کی جاتی ہے کہ مارخور کا منکا سانپ کا زہر چوسنے کی صلاحیت رکھتا ہے سانپ کھانے کے دوران یہ سانپ کی زہر کی تھیلی کو چباتا ہے -

 

اس جگالی کے دوران اس کے منہ میں جاھگ پیدا ہوتی ہے جو سیاہ رنگ کی ایک یا ڈیڑھ سینٹی میٹر قطر کے سخت پتھر میں تبدیل ہو جاتی ہے - اس پتھر کو ( منکا ) کہتے ہیں جو مارخور کہ منہ سے گر جاتا ہے - جوگی ( سانپ کے شکاری ) اس منکے کو سانپ کے کاٹے کے علاج کے لئے استعمال کرتے ہیں 

 

 



About the author

amir-shahbaz-5159

you can ask me.

Subscribe 0
160