بیٹ ایک انوکھی ٹربائن

Posted on at


انسان ٹیکنالوجی کے استعمال میں بہت سی جدت کررہا ہے۔ جس کے ذریعے بہت سے ایسے کام لئے جارہے ہیں جو بظاہر نہ ممکن نظر آتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی ہوا میں پرواز کرتے ہوئے ٹربائن دیکھے ہیں؟ یقیناً جواب نہیں ہوگا۔ لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ کیونکہ امریکا کے شہر بوسٹن کے سائنس دانوں نے ایک ایسی ٹربائن تیار کی ہے۔ جو ایک پتنگ کی طرح فضا میں معلق ہو کر اپنے اپنے پنکھوں سے نہ صرف بجلی پیدا کرسکتی ہے بلکہ یہ ایک وائی فائی ہاٹ اسپاٹ کا کام بھی سر انجام دے گی۔



اس انوکھی ٹربائن کو بیٹ کا نام دیا گیا ہے۔ درحقیقت یہ ایک ہیلیم گیس کا ایک بڑا سلنڈر نما غبارہ ہے جس کے بیچ میں ایک بڑا سا ٹربائن نصب ہے، جب یہ غبارہ ہوا میں بلند ہوگا تو اس کے درمیان میں نصب ٹربائن گھومنا شروع کردیتا ہے جس کے ذریعے برقی توانائی حاصل کی جاتی ہے۔



یہی نہیں بلکہ اس کی مدد سے دور دراز کے مضافات میں اس کے ذریعے وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بنا کر تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت بھی پہنچائی جاسکے گی۔



بیٹ فضا میں 1000 فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے منسلک تاروں کے ذریعے کھیتوں اور گائوں میں برقی توانائی پہنچانے کا کام بہ خوبی انجام دے سکے گا۔



 


اس کا استعمال زمین پر نصب ٹربائنز کے مقابلے میں کہیں زیادہ کار آمد ہوسکتا ہے۔  



About the author

160