لاہور ہال روڑ حصہ اول

Posted on at


لاہور ہال روڑ حصہ اول


 



 


 


لاہور ہال روڑ مال روڑ سیکڑیریٹ کے پاس ریگل چوک ہے اس چوک میں ریگل سینما بھی ہے اس کے دائیں طرف ایک مارکیٹ ہے جسے ہال روڑ کہا جاتا ہے اس کے اندر داخل ہوتے ہی موبائلز کی دوکانیں ہیں جن پر آپ کو مختلف قسم کے موبائلز مل جائیں گے جیسے نوکیا۔سم سنگ۔ایل جی وغیرہ وغیرہ۔
اس میں کچھ ایسی دوکانیں ہیں جن پر ڈشیوں کا سامان اور ڈی وی ڈیز پلئیر۔ٹیب۔ اور اس طرح کا مختلف قسم کے الیکڑونک کا سامان ملتا ہے۔


 


 



 


تھوڑا آگے جائیں گے تو بائیں طرف ایک پلازہ ہے جس کے اندر چھ سے سات فلور ہیں تقریبا ۳ سے ۴ ہزار دوکانیں ہوں گی جو سب کی سب چاینہ کے موبائلوں کی ہیں جن پر مختلف قسم کے چائنہ کے سیل فون ملتے ہیں جن میں جی ۵۔کیو موبائل۔نوئیر اس طرح کی کچھ مشہور کمپنیوں کے ساتھ ساتھ سینکڑوں قسم کی اوربھی کمپنیاں ہیں جن کے سارے موبائل ادھر دستیاب ہیں۔
ادھر کچھ ایسی بھئی دوکانیں ہیں جن پر چائنیز خود آکر کام کر رہے ہیں اس مارکیٹ میں موبائلز اسیسریز کی دوکانیں بھی ہیں جہاں پر آپ کو موبائل کے مختلف پارٹزبھی مل جائیں گے۔
ہال روڑ پر تھوڑا اور آگے جائیں تو دائیں طرف ایک گلی ہے جس کے اندر جا کر کافی ساری مارکیٹس ہیں جن میں تھوک کی سی ڈی کا کام کیا جاتا ہے ادھر ام پی ۳ سی ڈیز۔ڈی وی ڈیز۔ام پی جی سی ڈیز وغیرہ سی ڈیز تھوک میں ملتی ہیں اور ادھر سے دوکان دار سی ڈیز خرید کر لے جاتے ہیں۔


 


 



 


 


تھوڑا اور آگے جائیں تو ایک گندا نالہ آ جاتا ہے جو ہال روڑ کی بہت مین جگہ ہے ادھر ایک پلازہ ہے جس کا نام زیتون پلازہ ہے زیتون پلازہ کی گراؤنڈ فلور پر دوکانیں ہیں جن پر فلموں کی سی ڈیز ملتی ہیں یہ فلور انگلش۔اردو۔پنجابی ہر قسم کی سی ڈیز سے بھرا پڑا ہے۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160