"تعلیم کی اہمیت اور شعور کی بیداری"

Posted on at


تعلیم صرف روزگار کا سرٹیفیکٹ نہیں- ان کا اصل مقصد قوم کے افراد کو باشعور بنانا ہے- افراد کو باشغور بنانا ملت کی تعمیر کی راہ کا پہلا قدم ہے- ملت کا سفر جب بھی شروع ہو گا یہیں سے شروع ہو گا ان کے سوا کسی اور مقام سے ملت کا سفر شروع نہیں ہو سکتا-

                       

باشعور بنایا کیا ہے باشعور بنایا یہ ہے کہ ملت کے افراد ماضی اور حال کو ایک دوسرے سے جوڑ سکیں- وہ زندگی کے مسائل کو کائنات کے ابدی نفشہ میں رکھ کر دیکھ سکیں- وہ جانیں کہ وہ کیا ہیں اور کیا نہیں ہیں- وہ اس راز سے واقف ہوں کہ وہ اپنے ارادہ کو الله کے ارادہ سے ہم آہنگ کر کے ہی اللہ کی اس دنیا میں کامیاب ہو سکتے ہیں- باشعور انسان ہی حقیقی معنوں میں انسان ہے- جو باشعور نہیں وہ انسان نہیں-

 

باشعور آدمی اپنے اور دوسروں کے بارے میں صحیح راۓ قائم کرنے کے قابل ہو جاتا ہے وہ یہ جان لیتا ہے کہ اسکی کون سی راۓ ہے اور کون سی غیر جانبدارنہ- جب بھی کوئی موقع اتا ہے تو وہ پہچان لیتا ہے کہ یہاں کون سی کاروائی ردعمل کروائی ہے اور کون سی مثبت کروائی- وہ شر کو خیر سے جدا کرتا ہے اور باطل کو الگ کر کے حق کو پہنچاتا ہے- ایک آنکھ وہ ہے جو ہر آدمی  کی پیشانی پر ہوتی ہے- تعلیم انسان کو ذہنی آنکھ عطا کرتی ہے- تعلیم کی آنکھ انسان کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ معنوی چیزوں کو دیکھ سکے- جیسے ایک کسان بیج کو درخت بناتا ہے- ہم سب کو چاہیے کہ تعلیم حاصل کر کے خود کو ایک اچھا انسان بناۓ تا کہ ہمارا ملک ترقی کی راہ میں سب سے آگے ہوں   



About the author

rabia-ali

I am Kasi kasandra From United states & doing work on filmannex

Subscribe 0
160