اللہ کی نظر میں معزز انسان کون سا ہے۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟

Posted on at


اکثر ہم نے اپنے آس پاس دیکھا ہے کہ لوگ دوسروں کے محض دیکھاوے کی خاطر ظاہری نمودونمائش کرتے ہیں۔ ظاہری مال و دولت، اچھّی شکل و صورت، اچھّے لباس، دنیوی شان و شوکت، اور اپنے سے بڑے مرتبے اور اونچے عہدے کے لوگوں کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور اُن کا احترام کرتے ہیں۔ اور اِسی کی نسبت جب کسی غریب سے ملتے ہیں یا اُس کا لباس اور اُس کی حالت دیکھتے ہیں تو ہم اُس اپنے آپ سے کم تر سمجھنے لگتے ہیں۔ اُس کی ہماری نظر میں کوئی بھی خاص اہمیت نہیں ہوتی۔ ضرورت اور وجہ صرف یہی ہوتی ہے کہ وہ غریب ہے۔ کسی کی غربت اور کم حیثیتی اُس کا جرم نہیں ہوتا، جو لوگ اُسے گناہ کی طرح مان کر اُس شخص کو بلکل اہمیت نہیں دیتے، اور یہ کوئی اِتنی بڑی بات بھی نہیں ہے کہ ہم اُس غریب کو اپنی نظر میں ہی بلکل گِرا دیں۔


 


 اگر مسلمان ہونے کے ناتے یقین کیا جائے اور یہ سوچا جائے کہ اللہ تعالیٰ کی اِس بارے میں کیا رائے ہے؟؟؟ تو اللہ تعالیٰ ہماری صورتوں، مال و دولت اور منصب و مرتبے کو نہیں دیکھتا، وہ اگر اپنے بندے کی اہمیت کا اندازہ لگانا چاہتا ہے تو صرف اُس کی نیّت، اُس کے دل کی دنیا کو دیکھتا ہے۔ یہ دیکھتا ہے اُس کے دل میں انسانیت کے لئے کتنا درد ہے؟؟؟ وہ دوسروں کے دُکھ میں اُن کا کتنا شریک ہے؟؟؟ نیکی کر کے وہ اُسے کس طرح فراموش کر دیتا ہے؟؟؟ اور اِسی طرح کی تمام خصوصیات جو اللہ تعالیٰ کو اپنے بندوں میں پسند ہے۔ اللہ تعالیٰ دیکھتا ہے کہ حسنِ عمل سے اُس کے بندے کے دل کی دنیا کتنی آباد ہے؟؟؟ اور حسنِ نیّت کے نور سے اُس کا دل کتنا روشن اور صاف ہے؟؟؟ ایسے انسانوں پر اکثر ہماری نظر پڑتی ہے جو بظاہر ہمیں لباس اور شکل و صورت کی وجہ سے معمولی سا نظر آتا ہے، لیکن حقیقت میں معمولی شکل و صورت اور معمولی لباس پہننے والے کا دل اگر پاکیزہ ہو اور اللہ کے نور سے روشن ہو تو وہی بندہ اپنے رب کی نظر میں بڑے مرتبے والا انسان ہوتا ہے۔


 


 اُس کی اہمیت بھلے ہی انسانوں کی نظر میں کم تر ہو لیکن اللہ تعالیٰ اُسے اپنے خاص بندوں میں شامل کر دیتا ہے۔ متقّی اور ایمان والے ہی اللہ کی نظر میں صاحبِ عزّت والے انسان ہوتے ہیں۔ صرف دنیا یا آخرت میں نہیں بلکہ دونوں جہان میں۔ انسانوں کی سوچ کی بات اگر ہو تو یہ بہت مختصر سوچتے ہیں اور اُس انسان کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں جس کے پاس مال و دولت اور شان و شوکت موجود ہو۔ لیکن اللہ کے ہاں اُن لوگوں کا مقام بلند ہوتا ہے جو دنیوی شان و شوکت کو چھوڑ کر صرف اپنے رب کی رضا کو دیکھتے ہیں اور اُسی کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔



====================================================================


...............................................................................................................................................................
If you people want to read and share my any previous blog open the link below: 
http://www.bitlanders.com/Aafia-Hira/blog_post
Subscribe my Page Aafia Hira 




You Can Follow me on Twitter: Aafia Hira


Written By: Aafia Hira          


Thanks For Your Support Friends.
...............................................................................................................................................................

====================================================================





About the author

Aafia-Hira

Name Aafia Hira. Born 2nd of DEC 1995 in Haripur Pakistan. Work at Bit-Landers and student. Life isn't about finding your self.LIFE IS ABOUT CREATING YOURSELF. A HAPPY THOUGHT IS LIKE A SEED THAT SHOWS POSITIVITY FOR ALL TO REAP. Happy to part of Bit-Landers as a blogger.........

Subscribe 0
160