نبیؐ کا فرمان اللہ کے معزز بندے کے بارے میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!۔

Posted on at


ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ حضور نبی پاکؐ کے پاس صحابہ کرامؓ کی جماعت بیٹھی ہوئی تھی۔ وہ سب آپس میں باتیں کر رہیں تھے کہ اِتنے میں سامنے سے ایک شخص گزرا۔ وہ شخص شکل و صورت اور عمدہ لباس پہنے ہوئے اچھا لگ رہا تھا۔ حضورؐ کو خیال آیا اور انہوں نے اپنے ایک صحابی سے پوچھا کہ تم اِسے جانتے ہو یہ کس طرح کا شخص ہے؟؟؟ صحابہؓ نے جواب دیا کہ یہ اچھّا انسان ہے۔ اللہ نے اِسے اپنی تمام کرامات سے نوازا ہے اور بہت کچھ دے رکھا ہے۔ صاحبِ زر اور صاحبِ استطاعت اور صاحبِ عزت ہے۔ اگر کسی کی کوئی مجبوری ہو اور یہ اُس کی سفارش کرے تو لوگ اس کی سفارش کو مان لیتے ہیں اور اہمیت دیتے ہیں۔ اِس کی بات اور سفارش کو کوئی بھی رد نہیں کرتا۔ اگر شادی بیاہ کی بات ہو تو اِسے کوئی بھی انکار نہیں کرتا۔


 


حضورؐ نے جب اپنے صحابی سے یہ سب کچھ سنا تو خاموش ہو گئے۔ چند ہی لمحوں کے بعد اسی راستے سے ایک غریب شخص گزرا۔ اسے دیکھ کر اللہ کے رسولؐ نے پھر اپنے اسی صحابی سے پوچھا کہ اس شخص کے متعلق تمہارا کیا خیال ہے، اور اپنی کیا رائے دیتے ہو؟؟؟ اور یہ کیسا شخص ہے؟؟؟ صحابی نے عرض کیا کہ یا رسول اللہؐ! یہ غریب اور ایک فقیر مسلمان ہے، اس کے پاس کوئی مال و زر اور دولت نہیں ہے اسے کوئی بھی زیادہ اہمیت نہیں دیتا اور نہ ہی اس کی سفارش سنی جاتی ہے۔ اگر بات کرے بھی تو اس کے بات پر کوئی توجہ نہیں دیتا اگر شادی بیاہ کے سلسلے میں بات ہو تو اسے کوئی بھی رشتہ نہ دے۔ اسلیے کہ یہ غریب ہے اور اس کے پاس بہتر وسیلہ آمدنی نہیں ہے۔


 


 اللہ کے پیارے رسولؐ نے یہ سن کر مسکرایا اور ارشاد فرمایا کہ اس شخص کے بارے میں تم نے تو اپنی رائے دے دی اور دوسرے شخص کے بارے میں بھی تم نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اب وہ بھی تمہارے سامنے تھا اور یہ بھی تمہارے سامنے ہے۔ اگر اس پہلے شخص جیسے انسانوں سے اگر دنیا کو بھر بھی دو تو بھی یہ غریب شخص ان سب سے اللہ تعالی کی نظر میں افضل انسان ہے کیونکہ اللہ اور انسان کی نظر میں بہت حد تک فرق ہے۔ اللہ اپنے بندے کو دل کی نگاہ سے دیکھتا ہے نہ کہ ظاہری لباس و پوش سے دیکھتا ہے۔    



====================================================================


...............................................................................................................................................................
If you people want to read and share my any previous blog open the link below: 
http://www.bitlanders.com/Aafia-Hira/blog_post
Subscribe my Page Aafia Hira 




You Can Follow me on Twitter: Aafia Hira


Written By: Aafia Hira          


Thanks For Your Support Friends.
...............................................................................................................................................................

====================================================================





About the author

Aafia-Hira

Name Aafia Hira. Born 2nd of DEC 1995 in Haripur Pakistan. Work at Bit-Landers and student. Life isn't about finding your self.LIFE IS ABOUT CREATING YOURSELF. A HAPPY THOUGHT IS LIKE A SEED THAT SHOWS POSITIVITY FOR ALL TO REAP. Happy to part of Bit-Landers as a blogger.........

Subscribe 0
160