لاہور لنڈا بازار حصہ سوئم

Posted on at


لاہور لنڈا بازار حصہ سوئم


 



 


 


تھوڑا آگے ایک چوک نکل آئے گا جس سے دائیں طرف لوہے کے مختلف سامان کی مارکیٹ شروع ہو جاتی ہے جس کے بالکل شروع میں ہی باڈی بلڈنگ۔ویٹ لیفٹنگ کا سامان ملتا ہے جس یں ڈمل۔پلیٹس۔بار اور ختلف قسم کی مشینیں ہوتی ہیں ۔


اس کے بائیں طرف ایک مارکیٹ ہے جس میں ہونڈی کا کام کیا جاتا ہے ادھر کچھ پٹھانوں نے دفتر بنا رکھے ہیں جس میں لوگ آکر پیسے دے دیتے ہیں اور ان کے ملک میں ان کے گھر والوں کو پیسے مل جاتے ہیں جیسے افغانستان وغیرہ کے بپاری ادھر کام کرتے ہیں وہ پیسے خور لے کر نہیں جاتے اس دفتر میں دے دیتے ہیں اور کچھ ہی دیر میں افغانستان کے دفتر سے ان کے خا ندان کا آدمی پیسے وصول کر سکتا ہے یہ کام ہے تو ان لیگل لیکن بہت عروج پر ہے اس مارکیٹ کی چھت پر ایک ہوٹل بنا ہوا ہے جس میں پٹھانوں کی پسند کی ڈیشیز تیار کی جاتی ہیں جو افغانستان۔پشاور۔کوئٹہ سے آنے والے پٹھان بہت پسند کرتے ہیں جیسے کہ نمکین۔روش۔کابلی پلاؤ وغیرہ بہت مشہور ہیں۔


 



 


اس کے بائیں طرف ایک بازار نکلتا ہے جسے نولکھا بازار کہتے ہیں یہ بازار چور بازار کے نام سے بھی مشہور ہے اس بازار میں بہت ساری نئی چیزیں بھی ملتی ہیں اور بہت ساری چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کو لنڈے میں سے نکالا جاتا ہے جیسے مختلف قسم کے کوٹ جب لنڈے کی گٹھیں کھلتی ہیں تو ان میہں سے یہ دوکان دار آٹھ یا دس پیس نکال لیتے ہیں یہ پیس بہت صاف ستھرے ہوتے ہیں اور بہت مہنگے برانڈ ہوتے ہیں۔


 



 



About the author

160