دھرنے ملک میں امن لاتے ہیں یا فساد،،،؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Posted on at


پاکستان میں سارا سال کسی نہ کسی چیز پر بحث ضرور ہوتی ہے چاہے وہ مھنگائی ہو یا بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہر سال اور ہر دن ان دونوں چیزوں کا ذکر عوام کی زبان پر ضرور ہوتا ہے پچھلے کچھ عرصہ میں مھنگائی حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے اور عوام میں اسی مہنگائی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو لے کر غم و غصہ بھی بہت زیادہ پایا جاتا ہے 



سال میں ہر ماہ میں کوئی نہ کوئی دھرنا ضرور دیا جاتا ہے اور اس کا حاصل کچھ بھی نہیں ہوتا الٹا ان لوگوں کو نقصان ہوتا ہے جو کہ اپنا کارو بار کرتے ہیں ،یا جو مزدور ہیں ایسے میں اگر دھرنے کا اعلان کا دیا جائے تو کاروباری لوگوں میں بہت مایوسی پھیل جاتی ہے ،اگر دھرنے سے ملک کے حالات ٹھیک ہو سکتے تو ایسے لوگ بھی دھرنوں میں ضرور شامل ہوتے جو کہ اس چیز کو پسند ہی نہیں کرتے 



دھرنے کا مقصد کیا ہونا ضروری ہے ،،،؟؟؟


دھرنے کا مقصد صرف اور صرف عوام کے لئے ہونا ضروری ہے جس میں یہ عوام کی ضروریات کے بارے میں ذکر کیا جائے جس سے عوام کو فائدہ ہو اور عوام کا فائدہ جن چیزوں میں ہے وہ روٹی،کپڑا اور مکان ہے جو کہ آج کل ہر انسان کی پوھنچ سے دور ہے 



اگر دھرنے اپنے مفاد کے لئے کئے جائینگے تو اس میں خود غرضی شامل ہو جاتی ہے ایسی صورت میں جو بھی دھرنے کرنا چاہتا ہے اس کا ساتھ ہرگز نہ دیں ،جب تک کہ وہ اپنی عوام کے مفاد کے لئے دھرنا نہ کرے اور اپنی عوام کے حق کے لئے نہ لڑے اور یہی اپنے ملک و قوم کے لئے جہاد بھی ہے 



کیا دھرنوں میں مسلمانوں پر تشدد کے خلاف بات کی جاتی ہے ،،؟؟؟


آج تک میں دیکھتا آیا ہوں اور سنتا بھی رہا ہوں آج تک کسی سیاسی لیڈر نے ہمارے غریب اور مظلوم مسلمان بھائی جو کہ غزہ میں ہر روز سیکڑوں کی تعداد میں شہید ہو رہے ہیں کبھی کوئی بولا اسرائیل کے خلاف کہ ظلم ہو رہا ہے اور ہم ان مسلمانوں کی مدد ہی کر دیں 



ان مسلمانوں کے لئے دھرنا دے دیں تا کہ ہماری حکومت سختی سے اس ظلم کا نوٹس لے اسرائیلیوں سے نہیں ایسا آج تک کوئی بیان نہیں آیا تو پھر مجھے بتائیں یہ دھرنے کیوں ہو رہے ہیں کس لئے ہو رہے ہیں صرف اپنے مفاد کی خاطر ،اور اپنے لئے عھدہ حاصل کرنے کی خاطر کیا فائدہ ہے ہم عوام کو جو کہ انہی دھرنوں میں مارے جاتے ہیں اور دھرنے کرنے والے ایک یا دو دن بعد اپنے اپنے گھروں میں چلے جاتے ہیں 



دھرنے اگر ہمارے ملک میں انقلاب لاتے تو آج تک کتنے دھرنے ہو چکے ہیں کیا ان دھرنوں سے کوئی تبدیلی آئی ہے ہمارے پاکستان میں ،نہیں اور نہ ہی انے والی ہے یہ صرف وقت برباد کرنے اور لوگوں کو مروانے کے لئے دھرنے ہوتے ہیں باقی ان کا کوئی مقصد نہیں ہے 



انہی دھرنوں کی وجہ سے مھنگائی اور بھی بڑھے گی اور دھرنوں کے بعد غریب عوام اور بھی غریب ہوگی کیوں کہ آج ہی میں نے ڈالر کا ریٹ دیکھا جو کہ کل تک ٩٨.٨٥ تھا آج ایک دن میں ١٠ پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور آج ڈالر کا ریٹ ٩٨.٩٥ ہو چکا ہے آج پہلا دن ہے ابھی اور آگے کتنے دن ہیں اور مجھے ایسا لگتا ہے ہمارا ملک اور بھی مہنگائی کے سمندر میں ڈوبتا چلا جائیگا کس وجہ سے انہی دھرنوں کی وجہ سے اس لئے اگر اپنے ملک کو بچانا ہے تو ان دھرنوں کو چھوڑنا بہت ضروری ہے ورنہ پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160