لچھے دار پراٹھا

Posted on at



اجزا۔۔۔۔۔۔


آٹا، ایک کپ


میدہ، ایک کپ


نمک، حسب ذائقہ


گھی ،تین چوتھائی کپ


دودھ، ایک کپ


گھی ، تلنے کے لئے


ترکیب۔۔۔۔۔۔۔


آٹے اور میدے کو ملا لیں اور پھر اس میں نمک شامل کر چھان لیں ۔اب آٹے کے درمیان میں ایک گڑھا بنائیں اور اس میں دودھ اور ایک چوتھائی کپ پانی شامل کرکے اچھی طرح گوندھ لیں۔



اس کے بعد آٹے کو ململ کے گیلے کپڑے سے ڈھانپ کر دس منٹ کے لئے رکھ دیں۔


پھر تین چوتھائی کپ گھی میں سے تیسرا حصہ لے کر اسے گوندھے ہوئے آٹے میں شامل کریں اور دوبارہ گوندھیں یہاں تک آٹا یکساں طور پر نرم ہوجائے اب آٹے کو بارہ حصوں میں تقسیم کرکے اس کے پیڑے بنالیں۔



پیڑے پر خشکی لگا کر تقریبا چھ انچ قطر کی روٹی بیلیں اب اس روٹی کے اوپر ایک چائے کا چمچہ گھی لگائیں روٹی کے عین درمیان میں آدھے حصے پر چھری کی مدد سے ایک کٹ لگائیں ۔اس کے بعد روٹی کو اس طرح بل دیں کہ اس سے ایک مخروطی یعنی کون نما شکل بن جائے۔



اب کون کا چپٹا حصہ ہتتھلی پر رکھ کر دونوں ہتھیلیوں کے بیچ اس طرح دبائیں کہ ایک پیڑا بن جائے اس پیڑے پر خشکی لگائیں اور تقریبا آٹھ انچ قطر کی روٹی بیلیں اس طرح تمام پراٹھے بیلیں اور انہیں بڑ پیپر میں رکھ کر آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔



اس کے بعد توا گرم کریں اور پراٹھوں کو فریج سے نکال کر توے پر گھی میں سنہری ہوجانے تک سینک لیں خستہ اور لذیذ لچھے دار پراٹھے تیار ہیں۔ اس پراٹھے کو آپ قیمے، کباب، یا آلو کی تر کاری کے ہمراہ نوش کریں۔



About the author

160