--اپنی صحت کا خیال رکھیں

Posted on at



جس طرح لڑکی سے عورت بنتے ہوئے بدن میں تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں،اسی طرح جب عورت کااولاد پیدا کرنے کا زمانہ بیت جاتا ہے تواس کے بدن میں تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں ۔ سن یاس اوربڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے ہڈیوں کی مضبوطی،پٹھوں اور جوڑوں کی لچک اور مجموعی طور پر صحت میں تبدیلیاں آتی ہیں ۔ایک عورت آنے والے برسوں میں توانائی اور اچھی صحت کے ذریعے اس طرح اپنی زندگی میں نمایاں فرق محسوس کرسکتی ہے۔


اچھی خوراک:جب ایک عورت کی عمر بڑھتی ہے تب بھی اسے اپنے جسم کو توانا رکھنے اور بیماریوں کا مقابلہ کرنے کے لئے غذائیت سے بھرپور خوراک کی ضرورت پڑتی ہے۔اس کے لیے بعض اقسام کی غذا کی ضرورت بھی بڑھ جاتی ہے کیونکہ اس کا جسم اب کم مقدار میں ایسٹروجن تیار کررہاہوتا ہے چنانچہ اسے ایسی غذائیں کھانی چاہیئں جن میں نباتاتی ایسٹروجن زیادہ ہوتا ہے،مثلاًسویابین ،دالیں اور دوسری پھلیان۔چونکہ اس کی ہڈیاں عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اتنی ٹھوس نہیں رہتیں اس لئے ایسی غذائیں کھانا مفید ہوتا ہے جن میں کیلشیم کی مقدار زیادہ ہو۔کیلشیم ایک معدنی شے ہے۔جو مختلف قدرتی اشیاءمیں موجود ہوتی ہے،وہ ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے۔کبھی کبھی زیادہ عمر کے افراد کو ایسا محسوس ہونے لگتا ہے کہ اب انہیں کھانا اتنا پسند نہیں آرہا جتنا کہ پہلے آیا کرتا تھا۔ ذائقے اور سونگھنے کی صلاحیت میں فرق پڑنے کی وجہ سے بھی ایسا ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں جو تبدیلیاں ہوتی ہیں ان کی وجہ سے کوئی فرد بھی کھانا شروع کرتا ہے کہ جلد ہی اسے محسوس ہونے لگتا ہے کہ اس کا پیٹ بھر چکا ہے۔لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ زیادہ عمر والے افراد کو کم غذائیت والی خوراک کی ضرورت ہوتی ہے ۔ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے کہ وہ خوب کھائیں اور طرح طرح کی غذائیں کھائیں ۔



About the author

DarkKhan

my name is faisal ......

Subscribe 0
160