!....ماحولیاتی آلودگی

Posted on at


!......ماحولیاتی آلودگی

 


میرا آج کا بلاگ ماحولیاتی آلودگی پر ہے جہاں پر شہروں میں رہنے والے  لوگوں کی زندگیاں بھی پر سکون اور آرام دہ ہیں اور شہروں میں رهنے والے لوگوں کو جہاں پر بہت زیادہ  سہولیات بھی میسر ہیں وہاں اس کے ساتھ ، ساتھ ان کو اور بھی بہت سے مسلے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہ تو سب ہی جانتے  ہیں کہ شہروں میں ایک تو ٹریفک نے جینا بہت حرام اور پریشان کن بنا رکھا ہے وہاں ہی اس کے علاوہ جو سب سے بڑا مسلہ بنا ہوا ہے آج کل وہ ہے ماحولیاتی آلودگی جہاں پر شہروں نے بہت ہی زیادہ ترقی کر رکھی ہے یہ ترقی لوگوں نے اپنے کاروبار کی صورت  میں کر رکھی ہے مطلب لوگوں نے بڑی بڑی فیکٹریاں لگا رکھی ہیں اور انہی فیکٹریوں سے لوگ دن رات اپنا کاروبار چلا رہے ہیں اور اپنی روزی روٹی کما رہے ہیں اور اسی وجہ سے ماحول میں بہت زیادہ آلودگی پیدا ہو رہی ہے جو کہ بہت ہی مسلے مسائل کی وجہ بن رہی ہے اور اس کی وجہ سے بہت ہی زیادہ پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے 

 

 

 


جن فیکٹریوں میں لوگ کام کرتے ہیں پھر انہی فیکٹریوں کی آلودگی کو کہیں پر بھی پھینک دیا جاتا ہے خاص طور پر ان فیکٹریوں کی آلودگی کو چھوٹے علاقوں میں سرے عام  پھینک دیا جاتا ہےجو کہ بہت ہی زیادہ نقصان کی وجہ بنتی ہے لوگوں کے لئے اور ان کا بہت ہی زیادہ برا اثر بھی آتا ہے انسانوں پر اور ان کی صحت پر کیونکہ جو آلودگی ان فیکٹریوں سے باہر  پھینکی جاتی ہے  اس سے بھی  زہریلی گیس نکلتی ہے جو کہ فضا میں شامل ہو جاتی  ہے اور زیادہ خطرناک ہو جاتی ہے نا صرف یہی بلکے اس آلودگی اور زہریلی گیس نے دریاؤں اور جھیلوں کے پانی کو بھی بہت گندا اور زہریلا بنا رکھا ہے جس کو پینے سے جانوروں کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچتا ہے اور وہ بھی اپنی جان سے جاتے ہیں ایسا گندا اور زہریلا پانی پی کر اور اس کے علاوہ لوگ بھی بہت سے اور مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں اس گندگی کی وجہ سے فیکٹریاں اور آلودگی تو ایک الگ بات ہے اس کے علاوہ آٹوگاڑیوں سے نکلنے والے مضر دھوئیں نے بھی بہت مسلہ پیدا کر رکھا ہے اور اس وجہ سے بھی لوگوں پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے اور ان کی زور دار آوازوں کی وجہ سے بھی لوگوں کی قوت سماعت پر بہت برا اثر آ رہا ہے اور بہت سے بیماریوں کی وجہ بن رہا ہے  

 

 

 


     اب اگر یہی بات کی جاۓ تو کوئی بھی اپنی غلطی نہیں مانتا ہے اور نا ہی کوئی اپنے اوپر الزام لیتا ہے اگر یہ الزام فیکٹریوں والوں پر لگایا جاۓ کہ یہ آلودگی اور زہریلا پن ان فیکٹریوں سے پیدا ہوتا ہے تو وہ لوگ بولتے ہیں کہ ہم تو لوگوں کو انہی فیکٹریوں سے ملازمت دیتے ہیں اور یہ انہی لوگوں کی وجہ سے لگائی جاتی ہیں تاکہ بے روزگار لوگوں کو کوئی روزگار مل سکے اور وہ بھی دو وقت کی روٹی کما اور کھا سکیں اور اگر ٹرانسپورٹرز  کو کہا جاۓ کہ گاڑیوں سے دھوئیں جیسے مسلے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو وہ بولتے ہیں کہ ہم تو صرف عوام کو سستی اور اچھی ٹرانسپورٹ مہیا کر  رہے ہیں اب اسی طرح سے زمین کو کھاد دینے سے زمین بھی کمزور ہو جاتی ہے اگر یہ بھی بات کی جاۓ تو ادویات بنانے والے بولتے ہیں کہ یہ تو اس لئے بنائی جاتی ہیں کہ اس سے زمیں میں مطلب فصلوں میں ڈالنے سے کیڑے مار جاتے ہیں اور اس سے فصل بھی اچھی رہتی ہے اور پیداوار بھی اچھی رہتی ہے زہریلے پانی سے جانور مر جاتے ہیں اور فضائی آلودگی کی وجہ سے نا صرف انسانوں کا نقصان ہو رہا ہے بلکے اس آلودگی کی وجہ سے قدرتی حسن بھی خراب ہوتا ہے 

 

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160