جشن آزادی کا دن

Posted on at


ہر ریاست کے لوگ اپنی آزادی کا ایک تہوار بہت جوش وخروش سے مناتے ہیں ۔کیونکہ کوئی بھی ملک بغیر ظلم ستم اور بے انتہا قربانیاں کےبغیر آزاد نہیں ہوتا ۔ ان دکھوں بھری داستان کو اس دن یاد کیا جاتا ہے تاکہ نوجوان نسل اس کی قدرو منزلت کو کا احترام کرسکے۔اس کے علاوہ اس کی ترقی کیلئے رات دن محنت کرے۔

لہذا پاکستان ایک مسلم ریاست ہے جو کہ 14اگست 1947کو معرض وجود میں آئی ۔ اسطرح دو ریاستیں ایک دوسرے سے الگ ہوئی ہیں ۔پاکستان بہت سی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا اور مسلمانوں کو بے تحاشہ جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔اور مسلم ریاست کا قیام عمل میں آیا

پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے جس میں اکثریت مسلمانوں کی ہے ۔ اقلیت کی تعداد بہت کم ہے۔مسلمان اپنی آزادی کا دن بڑے جوش وخروش سے مناتے ہیں ۔ ہر جگہ مختلف قسم کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے پورا پاکستان مختلف رنگا رنگ روشنیوں سے جگمگاتا نظر آتا ہے۔

بچے ہر طرف شوروغل اور نعروں کی گونج میں دندناتے نظرآتے ہیں ۔کچھ نوجوان موٹر سائیکل کا سلنسر اتار کر پاکستانی ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہیں ۔کیونکہ اس کی آواز میلوں دور چلی جاتی ہے جس سے سوئے ہوئے لوگ ڈر جاتے ہیں کہ کہیں دھماکہ ہو گیا ہے۔

پاکستانی بچے اپنے چہرے پر جھنڈیوں سے سجے ہوئے ہوتے ہیں اس کے علاوہ اپنے گھروں کو بھی جھنڈیوں سے سجاتے ہیں۔ بزرگ پاکستان کیلئے دعا گو ہوتے ہیں کہ پاکستان ہمیشہ قائم ودائم رہے ۔

                       پاکستان زندہ باد



About the author

160