دل تو بہت دُکھا۔۔۔۔۔۔۔لیکن سبق بھی مِلا۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!۔

Posted on at


ہماری زندگی میں بہت سے اُتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔ کیونکہ زندگی نام ہی اُتار چڑھاؤ کا ہے۔ ہمیں زندگی میں بہت کچھ دیکھنے کو ملتا ہے۔ کبھی اچھّا بھی دیکھنے کے لئے ملتا ہے اور کبھی کچھ بُرا بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔ کچھ یادیں اور گزرے وقت کی بُرائیاں ہمیں زندگی میں سبق ضرور دیتے ہیں۔ بعض اوقات کسی انجان موڑ پر ہماری ملاقات کسی ایسے انسان سے ہوتی ہے کہ جس سے چاہتے نہ چاہتے ہوئے بھی انسان اپنی توقّعات وابستہ کرنے لگ جاتا ہے۔ یہ توقّعات انسان کو زندگی سے دور اور اُس انسان کے زیادہ قریب کر دیتی ہے جسے وہ اپنا سب کچھ سمجھنے لگتا ہے۔ بزرگوں کا کہنا ہے کہ کبھی کسی انسان سے توقعات اور اُمید وابستہ نہیں کرنی چاہئے، کیونکہ اُمید اور توقع صرف خدا سے وابستہ کرنا اچھّی بات ہے۔ اُمید اور خواہش پوری ہونا رب کی رضا کے ساتھ ہوتا ہے۔


 


زندگی میں بہت سی کہانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس میں ہر انسان کی داستان مختلف ہوتی ہے۔ ہر کہانی سے انسان ضرور کچھ سیکھتا ہے۔ کیونکہ سب کچھ ہمیشہ اچھّے کے لئے ہوتا ہے۔ اِن تمام باتوں کے باوجود چاہے اچھّا ہو یا بُرا، ہمیں اِن سب سے ضرور کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ضرور ملتا ہے۔ میرا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ جو بھی ہوتا ہے، اِن سب سے دل ضرور دُکھتا ہے لیکن سبق ضرور ملتا ہے۔ وقت ہمیں ضرور کچھ ایسا دِکھاتا ہے کہ جس سے ہماری زندگی میں بہت تبدیلی دیکھنے کو ملتی ہے۔ اِس بارے میں ایک مصرہ میرے دماغ میں ہمیشہ گردش کرتا رہتا ہے کہ:۔


وقت کے ظلم پر رکھو ہمیشہ اپنی نظر تم


کچھ اچھّا یا بُرا دِکھاتا ہے یہ ضرور ہمیں


کیونکہ اِس کی مانگ ہمیشہ دُکھ دینا ہوتی ہے


سمجھ جاؤ اب اِس کی ظلمت کو تم سب


 


زندگی میں ہمیشہ ہمّت اور حوصلہ سے کام لینے میں ہی انسان کی بھلائی ہوتی ہے۔ کچھ اچھّا یا بّرا ہماری زندگی میں جیسے بھی ہو نشان ضرور چھوڑ کر جاتا ہے۔ اِس لئے ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کی ہمّت ضرور کرنی چاہئے۔ زندگی میں معاملے میں اُس سے ہمیں اچھّا یا بُرا سبق ضرور ملتا ہے۔ بس فرق یہ ہوتا ہے کہ بعض حالات ہمیں زندگی بنانے کے لئے اچھا سبق دیتی ہیں اور بعض حالات ہماری زندگی میں غلط اثرات چھوڑ جاتے ہیں۔ جس سے ہم کسی غلط راستے پر بھی چلنا شروع کر دیتے ہیں۔ 



==================================================================================


...............................................................................................................................................................................................


If You People Want to Read And Share My Any Previous Blog Open The Link Bellow:-


http://www.bitlanders.com/Aafia-Hira/blog_post


You Can Follow Me On Twitter:- Aafia Hira


Subscribe My Page And Written By:- Aafia Hira


Thanks For Your Support Friends.


...............................................................................................................................................................................................


================================================================================= 



About the author

Aafia-Hira

Name Aafia Hira. Born 2nd of DEC 1995 in Haripur Pakistan. Work at Bit-Landers and student. Life isn't about finding your self.LIFE IS ABOUT CREATING YOURSELF. A HAPPY THOUGHT IS LIKE A SEED THAT SHOWS POSITIVITY FOR ALL TO REAP. Happy to part of Bit-Landers as a blogger.........

Subscribe 0
160